Monday, 22 January 2018

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی مہربانی,ہے کہ آج گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ہوا ہے.;محمد فراز

غذر(پ،ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے سرگرم رکن ٹھیکیدار محمد فراز نے کہا ہے کہ یہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی مہربانی ہے کہ آج گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ہوا ہے ۔عوام روزانہ اخبارات میں وزیر اعلیٰ کو مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے اور گلگت بلتستان کے لیے کروڑوں فنڈز کے خبریں دیکھتے ہیں جو کہ مخالفین کو ہضم نہیں ہورہا ہے اس لیے وہ مختلف پروپکنڈے کرتے ہیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت میں جتنے پل بنائے گئے مہدی شاہ حکومت میں اتنے سڑکیں نہیں بنے، گلگت بلتستان خصوصاََ غذر کے عوام مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمان کی قیادت پر مکمل عتماد کرتے ہیں اور مسلم لیگ ن کے حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس کی وجہ سے آج گلگت بلتستان کے لوگوں کو دوسرے ملکوں میں بھی پہچانتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے عالمی سطح پر گلگت بلتستان کو پہچان دلایا۔ہم مذید تواقع رکھتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ اپنے دور میں گلگت بلتستان کو مذید آگے لے کر جائیں گے۔

No comments:

Post a Comment