چترال(گل حماد فاروقی) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال میں بھی عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ عید کے صبح مختلف عید گاہ اور مساجد یں سخت سیکورٹی میں نماز عید اداکی گئی ۔عید سے پہلے دن بازار میں بہت رش دیکھا گیا لوگ عید کی خریداری میں سخت گرمی کے باوجود مصروف دیھکے گئے اسسٹنٹ کمشنر چترال منہاس الدین نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام اہلیان چترال اور پاک فوج کے جوانوں کو مبارکباد دی ۔