
ڈبلن: نوجوانوں کے ہاتھوں میں ربڑ بینڈ پہننا معاشرے میں معیوب سمجھا جاتا ہے جبکہ ولدین اس عمل پر اکثر بچوں کوٹوکنے کے ساتھ پٹائی بھی کرتے ہیں۔لیکن سائنس نے ثابت کیا کہ ہاتھوں پر ربڑ پہننا انسانی صحت کے لیے مفید ہے۔ آئرلینڈ کے ٹرینٹی کالج ڈبلن کی جانب سے اس کی گئی حالیہ تحقیق کے مطابق کلائی پر ربڑ بینڈ پہننے سے بلڈ پریشر اور خونی نظام تنفس کنٹرول میں رہتا ہے جبکہ خون میں کاربن ڈائی اکسائیڈ کی کمی بھی ربڑ بینڈ پہن کرکنٹرول کیا جاسکتے ہیں۔ تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ پروفیسر جونا تھی کولیمن کے مطابق ربڑ بینڈ کے استعمال سے انسان اپنے بلڈ پریشر کو بغیر کسی بھاری اخراجات کے کنٹرول کر سکتاہے۔