Monday, 22 January 2018
پیپلزپارٹی تحصیل اشکومنجلاس یونین اور ضلع کونسل کے ترقیاتی اسکیموں کو انتظامیہ کی جانب سے ن کے کارکنوں کو نوازنے پر شدید آحتجاج
پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل اشکومن کے عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس یونین اور ضلع کونسل کے ترقیاتی اسکیموں کو انتظامیہ کی جانب سے ن کے کارکنوں کو نوازنے پر شدید آحتجاج انصاف کے لئے عدالت جانے کا فیصلہ پیپلز پارٹی تحصیل اشکومن کے عہدیداروں ایوب خان،میرزہ مراد، شکور خان، ثابت کریم،دیدار شاہ اور نادر خان نے اجلاس میں کہا کہ یونین اور ضلع کونسل کے ترقیاتی منصوبوں میں سب کا حق ہوتا ہے لیکن غذر میں انتظامیہ کی جانب سے ان ترقیاتی اسکیموں کو پی پی پی کے کارکنوں کو شجر ممنوعہ قرار دیا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اسکیموں کو لیتے وقت عوام نے جہاں ضرورت تھیں وہاں کے لئے باہمی مشاورت سے اسکیموں کو رکھا تھا اب جب اسکیمیں منظور ہو کے آئی ہیں تو زیادہ تر اہم اسکیموں کو تبدیل کرکے ن لیگ کے خود ساختہ کارکنوں کی زاتی زمینوں کو رکھا گیا ہے حالانکہ اشکومن کے غریب لوگوں کو لنک روڈ، حفاظتی بندوں، ایریگیشن چینلز، کلوٹس، کی اشد ضرورت اور دیرینہ مطالبہ ہے ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس رویے کے بارے قرار داد منظوری کے بعد پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ سے رابطہ کیا ہے اور انصاف کے لیے عدالت جانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے منسلک لوگوں کا کوئی بھی جایز کام دفتروں میں نکلتا ہے پی پی پی کے کارکنوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش جاری ہے ریاست کے اداروں میں کام کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ ریاست میں بسنے والوں کا خیال رکھے نہ کہ ن کے کارکنوں کا ہمارا چیف سیکرٹری سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ اس معاملات کو سنجیدگی سے دیکھ لیا کریں #
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی مہربانی,ہے کہ آج گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ہوا ہے.;محمد فراز
غذر(پ،ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے سرگرم رکن ٹھیکیدار محمد فراز نے کہا ہے کہ یہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی مہربانی ہے کہ آج گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ہوا ہے ۔عوام روزانہ اخبارات میں وزیر اعلیٰ کو مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے اور گلگت بلتستان کے لیے کروڑوں فنڈز کے خبریں دیکھتے ہیں جو کہ مخالفین کو ہضم نہیں ہورہا ہے اس لیے وہ مختلف پروپکنڈے کرتے ہیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت میں جتنے پل بنائے گئے مہدی شاہ حکومت میں اتنے سڑکیں نہیں بنے، گلگت بلتستان خصوصاََ غذر کے عوام مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمان کی قیادت پر مکمل عتماد کرتے ہیں اور مسلم لیگ ن کے حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس کی وجہ سے آج گلگت بلتستان کے لوگوں کو دوسرے ملکوں میں بھی پہچانتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے عالمی سطح پر گلگت بلتستان کو پہچان دلایا۔ہم مذید تواقع رکھتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ اپنے دور میں گلگت بلتستان کو مذید آگے لے کر جائیں گے۔
Subscribe to:
Comments (Atom)