پاک بھارت کے وزرائے اعظم کے نام گلگت بلتستان یوتھ موومنٹ کے چیرمین کا کھلا خط
اسلام آباد(این این این) گلگت بلتستان یوتھ موومنٹ کے چیرمین انجینئر منظورپروانہ نے گلگت بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم میاں محمد نواز شریف اور نریندر مودی سے درج زیل مطالبات ایک کھولا خط میں اظہار کیا ہے جو مندرجہ زیل ہیں ۔
۔1 سکردو سے کرگل چھوربٹ سے براہ راست استور سے سری نگر کے درمیان قدیمی تاریخی اور تجارتی راستوں کو عوامی نقل و حمل ، تجارت اور ثقافتی لین دین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کھولنے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے۔
۔2 گلگت بلتستان اور کر گل لداخ کے لاکھوں منعسم خاندانوں کو ملنے ملانے اور سرحد کے آر پار کے عوام کی تاریخی اور ثقافتی اقدار اورمشترکہ تہذیب و تمدن کی فروغ کیلئے سکردو ،سرنگر میں زیزہ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا ئے اور یہاں کے عوام کو میل جول اور آزاد تجارت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے تھوس اقدامات کئے جائیں۔
۔3 گلگت بلتستان اور کرگل لداخ میں پائیدار امن قائم کرنے اور انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے تدراک کیلئے ان خطوں سے پاکستان اور بھارت اپنے افواج کی تعداد کو فوری کم کریں اور یہاں کی سکیورٹی مقامی فورسس کو تقویض کئے جائیں۔۔
۔4 سیاچن محاز سے پاکستان اور بھارت اپنے فسلح افواج کی انخلا کیلئے ٹھوس اقدامات کریں اوراس محاز پر اٹھنے والے اخراجات کو دونوں ملکوں کی تعمیروترقی اور عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جائیں اور سیاچن سمیت دیگر محازوں کی سیروسیاحت کیلئے کھول دیئے جائیں تاکہ دونوں ملکوں کی کثیر زرمبادلہ حاصل ہوسکے۔اور اس خطے میں رہنے والے عوام کو جنگی ماحول سے نجات مل سکے
۔5 پاکستان اور بھارت گلگت بلتستان اور کرگل لداخ میں جنگی سازوسامان اور عسکری سرگرمیوں کی وجہ سے مالیات پر پڑھنے والے منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے مشترکہ طور پر ماحولیاتی کمیٹی تشکیل دے تاکہ یہاں بسنے والے لاکھوں عوام کو ماحولیاتی اثرات سے ممکنہ طور پر محفوظ رکھا جاسکے