Thursday, 29 May 2014

حامد میر کے حق میں گلگت پریس کلب کی احتجاجی ریلی

گلگت(جہانگیر ناجی) گلگت پریس کلب نے حامد میر پر قتلانہ حملے کےخلاف احتجاج گلگت بلتستان اسمبلی تک ریلی نکالی گئی۔گلگت کے علاوہ سکھر میں بھی حامد پر قتلانہ حملے کے خلاف احتجاج کی گئی۔


شندور میلے کا انعقاد خطرے میں پڑگیا

غذر(نمائندہ این این این)ٹیرو میں حکومت کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے مطالبات کی انبار کھڑی کر دی۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر شندور میلے کے دن شاہرہ شندور پر دھرنا دینے کی دھمکی۔ مطالبات میں تحصیل کے مختلف نالہ جات میں گلگت بلتستان سیکوٹ کی تعینا تی ، برست کے 500گھرانوں کے لیے بجلی کی فراہمی اور دوسرے بہت سارے مطالبات شامل ہیں

گاہکوچ میں قدیم کھیل پولو کا ٹونامنٹ

غذر(این این این) مقامی سپورٹ کمیٹی کی طرف سے گاہکوچ پولو گرونڈ میں ایک شاندار پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں غذربھر سے ٹیموں نے شرکت کی ہیں۔ ٹونامنٹ میں روزانہ ہزروں کی تعداد میں شائقین موجود ہوتے ہیں۔ ٹونامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے مقامی انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔

Wednesday, 28 May 2014

گلگت بلتستان میں سونا ہی سونا

غذر(نمائندہ این این این)   گانچھے، استور ، گوپس ،یاسین اور درمندر میں وانے کے ذخائر کی موجودگی کا انکشاف،گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں اربوں کا سونا پایاجاتاہےاور یہ خطہ معدنیات سے ملامال ہے۔یہاں کے باعث علاقوں میں سونا اور دیگر قیمتی معدنیات کی وافر مقدار موجود ہے۔بلتستان کے ڈسٹرکٹ گانچھے ،شگر ،استور اور غذر کے مختلف نالہ جات میں سونا اور دیگر قیمتی اشیا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی ٹیچر کوشرمناک حرکت پر چھٹی پر بھیج دیا گیا

امریکی ٹیچر کوشرمناک حرکت پر چھٹی پر بھیج دیا گیا
ہونولولو (مانیٹرنگ ڈیسک) کہتے ہیں جب انسان پر عشق کا بھوت سوار ہو جائے تو وہ کسی کی پرواہ نہیں کرتا یہی کچھ امریکی ٹیچر نے کیاجو اپنے ایک طالب علم کی محبت میں اندھی ہو گئی۔ امریکی ریاست ہوائی کی ہائی سکول ٹیچر کو شرمناک حرکت کرنے پر زبردستی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ 39 سالہ خوبرو ٹیچر نینسی بالو پر الزام تھا کہ اس نے اپنے 17 سالہ طالب علم کو کلاس روم میں ہی ’پکڑ‘ لیااور وہیں وہ سب کچھ کر دیا کہ جس پر سکول انتظامیہ کو شرمندگی اٹھانی پڑی۔ سکول کے دیگر طالب علموں کے مطابق یہ کوئی نئی بات نہیں تھی بلکہ وہ ’دونوں ‘کافی جگہوں پر ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ریاست ہوائی اور اس کا دارلحکومت ’ہونولولو‘سیاحت کے حوالے سے بہت مشہور ہے اور یہاں کا موسم بھی بہت خوشگوار ہوتا ہے جبکہ ریاست کے قانون کے مطابق خاتون ٹیچر یا طالب علم نے کوئی جرم نہیں کیا ہے۔ ریاست کے قانون کے مطابق 16 سال سے زائد عمر کے لوگ اپنی مرضی سے کچھ بھی کرنے میں آزاد ہیں۔ سکول کی ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ یہ ’قصہ‘ تو کافی عرصے سے چل رہاتھا اور اب یہ قصہ بہت مشہور ہوا تو سکول انتظامیہ کو ایکشن لینا یاد آگیا۔ سکول کی پرنسپل کیلسی کوگا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے کسی کو بھی سکول سے نہیں نکالا۔ ان کا کہنا تھا کہ الزامات ضرور لگے ہیں لیکن ابھی ان پر تحقیقات جاری ہیں اور کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ سکول ٹیچر نینسی بالو کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے 1993ءمیں اسی سکول سے گریجوایشن کی تھی اور گزشتہ 11 سال سے سکول میں پڑھا رہی ہیںاور طالب علموں میں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔

Tuesday, 27 May 2014

منشیات فروش گرفتار

سکردو(این این این) سکردو پولیس کی کاروائی یادگار چوک سے منشیا ت کا کاروبار کرنے والا شخص گرفتار،گرفتار ملزم کے قابضے سے درجنوں کی تعداد میںنشہ آور اینجکشن برامد ، ایف ائی ار درج،ایس ایچ او سکردو کا کہنا تھا کہ شہر سے منشیات کی لعنت کو دور کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ 

N N N

نارتھ نیوز نیٹ ورک پر خبر چھاپنے کے لیے نیچے دئیے گئے نمبروں پر کال یا ایس ایم ایس کرے۔ اپنی کی خبریں روزانہ اپ کی نام پر شائع کیے جائیں گے۔ گلگت بلتستان ہر ہر ضلع سے ناتھ نیوز نیٹ ورک کو نیوز ایجنٹ کی ضرورت ہے ۔ آج ہی نیٹ ورک میں شامل ہوجائے۔ ہم اپ کے پیغام کے منتظر ہیں۔
03555151052 ، 03155592112 ، dicgzr@gmail.com

گاہکوچ پولو ٹورنامنٹ ، پھنڈر نے اشکومن جبکہ یاسین نے پونیال کو ہرا دیا

گاہکوچ (نمائندہ این این این) سپورٹ کمیٹی گاہکوچ کے زیر اہتمام ہونے والے پولو ٹورنامنٹ اج کا میچ پھنڈر بمقابلہ اشکومن ہوا۔ پھنڈرنے 2 کے مقابلے چار گول نکال کرجیت گیا ، جبکہ یاسین نے پونیال کو ہرادیا 

ضلعی انتظامیہ جیو ٹی وی کے خلاف ایف آئی آر درج کرے”، انور حسین برچہ کا مطالبہ

z440ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) تو ہین آ میز پروگرام کی نشر پر ہنزہ نگر انتظامیہ کا جیو ٹی وی کے خلاف FIRدرج کرنے سے انکار۔ان خیالات کا اظہار مشہور معروف سیاسی و سماجی شخصیت و رہنما بروشل نیشنل مومنٹ کے صدر انور حسین برچہ نے کہا کہ ہنزہ نگر انتظامیہ کے جیو ٹی وی کے خلاف FIRدرج نہیں کرنا ایسا ثابت ہوتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہنزہ نگر میں جیو کی نشریات باقاعدہ طریقے سے چلا سکے۔انھوں نے مزید کہا کہ رسالت ماف۔ خلفاےء راشدین ،اہل بیت رسول اور صحابہ کرام کا توہین ہو ا ہے جس کے لئے 18کروڑ پاکستانی عوام کے علاوہ کے علاوہ اوردنیا بھر کے مسلمان سرپا احتجاج ہیں۔
گزشتہ جمعہ شریف کے روز ضلع گلگت اور ہنزہ نگر کے مساجد کے خطابوں میں ضلعی انتظامیہ ہنزہ نگر کے شدید مذمت کیا گیا۔ اور گلگت کے مرکزی مسجد سے اہل سنت و جمعاعت توہین اہل بیت ،اور پاک فوج یکجہتی میں سراپااحتجاج جلوس نکالا گیا جس میں جیوٹی کے نشریات کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا کہ جلد از جلد جیو ٹی وی کے مالکان کے خلاف سخت سے سخت قانونی عمل میں لایا جائے ۔ مولانا خلیل قاسمی خطیب موتی مسجد نے زور دیتے ہوئے کہا انور برچہ کے دائر کیا ہوے درخواست پر ہنزہ نگر کے انتظامیہ جیو ٹی وی کے خلاف 24سے48گھنٹے میں FIRدرج کرے بصورت دیگر گھڑی باغ کے گراونڈ میں انسانوں کا سمندر کھڑا کرکے احتجاج پر مجبور ہونگے۔انور حسین برچہ نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ FIRدرج نہ کرنے کی صورت میں سیشن کورٹ رجوع کرنے پر مجبور ہونگے۔

Monday, 26 May 2014

گلگت بلتستان کی واحد مادر علمی بھی انتقامی ماحول کی نذر ھو کر رہ گئی ہے

گلگت (این این این )گلگت بلتستان کی واحد مادر علمی بھی انتقامی ماحول کی نذر ھو کر رہ گئی ہے وائیس چانسلر ڈاکٹر نجمہ نجم نے دوبارہ تعیناتی کے امکانات ختم ہونے کے بعد مختلف حیلے بہانوں کے ذریعے نا پسندیدہ آفیسرز کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ شروع کردیا ھے جس کی وجہ انتظامی سطع پر شدید بد نظمی پیدا ھوگی ہے قراقرم یونیورسٹی میں ان دنوں چور دروازوں سے بھرتیوں کا جممہ بازار لگا ھوا ھے باخبر ذرائع نے بتایا کہ بعض سیاسی شخصیات بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہےہیں وائیس چانسلر نے جانے سے قبل ان ملازمین کے خلاف انتقامی کروائی تیز کردی ہے جو ان کی گڈ بک میں شامل نہیں ہیں سینیر آفیسرز کے خلاف جونیر افسروں پر مشتمل کمٹیاں بنا کر ان کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے اس صورتحال سے ملازمین میں سخت تشویش پائی جارہی ھے مادر علمی میں ملازمین کی گروپ بندی اور ایک دوسرے کے خلاف سازشوں سے انتظامی سطع پر امور بری طرح متاثر ھورھے ہیں ڈاکٹر نجمہ نجم کی بطور وائس چانسلر دوبارہ تعیناتی کی سفارش یونیورسٹی سنیٹ نے نہیں کی جس کے بعد موصوفہ نے مایوس ہوکر مختلف ہتھکنڈے شروع کردے ہیں

پاک بھارت کے وزرائے اعظم کے نام گلگت بلتستان یوتھ موومنٹ کے چیرمین کا کھلا خط

اسلام آباد(این این این) گلگت بلتستان یوتھ موومنٹ کے چیرمین انجینئر منظورپروانہ نے گلگت بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم میاں محمد نواز شریف اور نریندر مودی سے درج زیل مطالبات ایک کھولا خط میں اظہار کیا ہے جو مندرجہ زیل ہیں ۔

 ۔1 سکردو سے کرگل چھوربٹ سے براہ راست استور سے سری نگر کے درمیان قدیمی تاریخی اور تجارتی راستوں کو عوامی نقل و حمل ، تجارت اور ثقافتی لین دین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کھولنے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے۔

۔2 گلگت بلتستان اور کر گل لداخ کے لاکھوں منعسم خاندانوں کو ملنے ملانے اور سرحد کے آر پار کے عوام کی تاریخی اور ثقافتی اقدار اورمشترکہ تہذیب و تمدن کی فروغ کیلئے سکردو ،سرنگر میں زیزہ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا ئے اور یہاں کے عوام کو میل جول اور آزاد تجارت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے تھوس اقدامات کئے جائیں۔

              ۔3 گلگت بلتستان اور کرگل لداخ میں پائیدار امن قائم کرنے اور انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے تدراک کیلئے ان خطوں سے پاکستان اور بھارت اپنے افواج کی  تعداد کو فوری کم کریں اور یہاں کی سکیورٹی مقامی فورسس کو تقویض کئے جائیں۔۔

۔4 سیاچن محاز سے پاکستان اور بھارت اپنے فسلح افواج کی انخلا کیلئے ٹھوس اقدامات کریں اوراس محاز پر اٹھنے والے اخراجات کو دونوں ملکوں کی تعمیروترقی اور عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جائیں اور سیاچن سمیت دیگر محازوں کی سیروسیاحت کیلئے کھول دیئے جائیں تاکہ دونوں ملکوں کی کثیر زرمبادلہ حاصل ہوسکے۔اور اس خطے میں رہنے والے عوام کو جنگی ماحول سے نجات مل سکے

۔5 پاکستان اور بھارت گلگت بلتستان اور کرگل لداخ میں جنگی سازوسامان اور عسکری سرگرمیوں کی وجہ سے مالیات پر پڑھنے والے منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے مشترکہ طور پر ماحولیاتی کمیٹی تشکیل دے تاکہ یہاں بسنے والے لاکھوں عوام کو ماحولیاتی اثرات سے ممکنہ طور پر محفوظ رکھا جاسکے

شندور میلہ 22 ، 23 اور 24 جون ۔۔۔۔۔ تفصلات کے لیے کلک کرے

غذر(این این این) جولائی کو رمضان کی وجہ سے اس سال شدندور میلے کا انعقاد 22 سے 24 جو ن تک کیا جائے گا۔ سرحد اور گلگت بلتستان کی طرف سے اس میلے کا مشترکا انعقاد کیا جائے گا۔ تاہم شاہرہ غذر کی خستہ حالی کی وجہ سے گلگت بلتستان سے شائقین کی تعداد ہر سال کی نسبت اس سال کم ہونگے۔

سرکاری اداروں میں کرپشن اور اقرباء پروریکا سلسلہ آیندہ چلنے نہیں دیا جائے گا، سلیم خان

چترال( نذیرحسین شاہ نذیر) چترال کے تینوں ایم پی ایزنے ضلع کے اندر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سرکاری اداروں کو فعال اور شفاف طریقے اپنانے کی سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ اداروں کا کردار انتہائی ناقص ہے ۔ جنہیں اپنے اند ر ہر صورت میں تبدیلی لانی ہوگی ۔ لاپرواہی ، کرپشن اور اقرباء پروری و خرد برد کا سلسلہ آیندہ چلنے نہیں دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے چترال چیئرمین ڈیڈک سلیم خان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس چترال میں منعقدہ ڈیڈک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں ایم پی اے سید سردار حسین شاہ، ایم پی اے بی بی فوزیہ نئے ڈپٹی کمشنر امین الحق کے علاوہ تمام اداروں کے ہیڈز موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت کی منتیں کرکے فنڈ لاتے ہیں ۔ لیکن چترال کے ادارے ان کی جس طرح بندر بانٹ کرتے ہیں وہ ناقابل بیان ہیں ۔ اجلاس میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو چترال بائی پاس روڈ ،بونی مستوج روڈ، بونی تورکہو روڈ میں ایڈوانس ادائیگی، ڈونڈیداری سکول کی ناقص تعمیر ،سڑکوں کی نا گفتہ بہہ صورت حال خصوصا سڑکوں کی پختگی میں استعمال ہونے والے انتہائی ناقص تارکول سے فنڈ ضائع کرنے کا سختی سے نوٹس لیا گیا ۔
dud photos(1)

اضلاع بناؤ سرحدیں کھولو

علی آباد ہنزہ کام ادھورا چھوڈ کر بھاگ گیا

ہنزہ نگر (بیورو رپورٹ ) علی آباد واٹر کمیٹی کے ممبران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلبر کول جوکہ التر نالہ کریم آباد سے علی آباد کے آخر تک تھا پروجیکٹ کی تکمیل کیلئیمقررکر دہ وقت ختم ہونے کے باوجود تاحال التواء کا شکار ہے ۔ کئی عر صہ گزرنے کے باوجودپروجیکٹ نامکمل پڑا ہوا ہے ۔دلبر کول کا پروجیکٹ علی آباد کے آخر تک کول بنانا تھا لیکن علی آباد کے شروع میں لاکر چھوڑ دیا گیا ہے ۔تیار شدہ کول کے حصہ بھی پانی لانے کا قابل نہیں ہے ۔محکمہ کی جانب سے پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے مختص رقم محکمہ کی غفلت ، عدم دلچسپی اور نااہلی کی وجہ سے پہلے ہی ٹھیکیدار مو صوف حاصل کر چکا ہے اور ٹھیکے کا کام ادھورا چھوڑ دیا ہے ۔بالعموم علی آباد کے مکین اور بالخصوص واٹر کمیٹی کے ممبران نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ اور سیکریٹری ورکس سے مطالبہ کیا ہے کہ دلبر کول پروجیکٹ کی عدم تکمیل کے خلاف فوری طور پر انکوائری کرائی جائیں اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر عوام کو انصاف اور پانی فراہم کیا جائے اور عوامی اہمیت کے اس پروجیکٹ کو مکمل کیا جائے ۔

گلگت شہر میں گرمی کی شدت میں روز بہ روز اضا

گلگت(جاوید حسین میر سے) گلگت بلتستان کی صوبائی ہیڈکواٹر گلگت میںگرمی کی شدت میں روز بہ روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ گلگت میں تمپریچر32سی ،سکردو میں 28سی ،شندور اور دیوسائی میں 5 سئ،،،،،،

این این این کو خبریں بھیج دے
03155592112 ، 03555151052 , dicgzr@gmail.com

محکمہ تعمیرات اور واسا کے 6900 ملازمین کو مستقل کرنے کی سمیری تیار

گلگت (این این این) محکمہ تعمیرات اور واساکے6900عارضی ملامین کو مستقل کرنےکی سمری کو حتمی شکل دے دی گئی۔تفصلات کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام اضلا ع کے محکمہ تعمیر ات اور واسا کے 470ہیڈمیں کام کرنے والے ملازمین کی لسٹوں کو جان پڑتال کے بعدحتمی شکل دے د ی گئی ہے جس کے تحت 6900ملازمین کی سمری تیارمحکمہ خزانہ کے دفتر پہچا یا گیا ہے۔

غیر قانونی بھرتی ہونے والے قراقرم یونیورسٹی گلگت کے ملازمین کی عرضی انٹرویو کا شیڈول جاری کر دیا گیا

گلگت(نمائندہ این این این) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں غیر قانونی بھرتی ہونے والے ملازمین کی فرضی انٹرویو کا شیڈول جاری کردیا گیا۔چاروں گریڈسولہ کے ملازمین جوئننگ دینے پہنچے تو یونیورسٹی انتظامیہ انہیں عتماد میں لیکران سے کہا کہ ان کی غیر قانونی تقریری کا اخبار میں چرچے ہوگئے ہیںاس لیے تین دنوں تک انتظار کیا جائے۔

گگلگت بلتستان میں سب سے پہلے بکنے والی پھل ،،چیریِِ

گلگت (نمائندہ این این این) گلگت بلتستان میں سب پھلوں سے پہلے پکنے والی پھل چری پکنے کے بعد مارکیٹ میں اگئی ہے۔ گلت بلتستان کی چیری نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان میں بھی بیک جاتی ہے۔ مہت مزدار ہے یہ پھل

ہنزل، ممبر قانون ساز امبلی عطاالللہ شہاب نے کھلوڈیوں کو بیڈ اور بلا دفہ دیا

گلگت(نمائندہ این این این)ممبر گلت بلتستان قانون اسمبلی عطااللہ شہاب نے ہنزل میں کھلاڈیوں سے ملاقات کیا ، اس دوران انہوں نے کھلاڈیوں میںکو بیڈاور بلا تحفہ دیا۔

اساتذہ کے ساتھ اظہار یکجہتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہنزہ کریم آباد میں طلباکا احتجاج

ہنزہ(نمائندہ این این این) ہنزہ کے علاقہ کریم آباد میں اساتذہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے کریم آباد کے مقام پر حکومت کے خلاف احتجاج کیا ان کا مطالبہ تھا کہ جلد از جلد اساتذ ہ کے مطالبات حل کیے جائے۔

Sunday, 18 May 2014

موسم خراب ہو گیا

غذر(بیورورپورٹ) ضلعی ہیڈکواٹر گاہکوچ میں تیز اندھی ، بادل چھا گئے، جس وجہ سے موس خراب ہو گیا ، تیز اندھی سے دکانوں کی سائن بورڈ  ہوا میں لہرانے لگے،

تفریح

سکردو(سیم ) ایف جی ڈگری کالج سکردو کے طلبا سیاحتی دورے پر ہنزہ پہنچ گئے، یہاں یہ پانچ دن تک ٹہرسکتے ہیں

ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام جلسہ

سکردو(نثارعلی+ سیم سے) ایم ڈبلیو ایم کے کے زیر اہتمام یادگار چوک سکردو میںاستحکام پاکستان جلسے کا احتمام کیا گیا ، جلسے میں مقامی و غیر مقامی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Wednesday, 14 May 2014

حوالدار شہید ہو گیا

گلگت(نمائندہ خصوصی)  داسوں کے مقام پر پتھر لگنے سے تحصیل پھنڈر سے تعلق رکھنے والا حوالدار شیشہ خان شہید ہو گیا، تفصیل کے مطابق حوالدار شیشہ جان پاک ارمی میں حوالدار تھے جو کہ گزشتہ روز چھٹی پر گھر جارہا تھا کہ داسوں کے مقام پر بارش کے باعث پتھر گرگیاجس کے زد میں اکر حوادار شیشہ خان زخمی ہو گئے جسے زخمی حالت میں سی ایم ایچ روالپنڈی منتقل کیاگیا تاہم وہ ٹھیک نہ ہوئے ۔ شہید کی جسد خاکی کو ان کے ابائی گاوں ٹیرو میں مکمل فوجی عزاز کے ساتھ سپر د خا ک کیاگیا۔

فائرنگ سے ایک شخص جان بحق

ہنزہ(سٹاف رپورٹر) سیشن کورٹ کے باہر فائرئنگ سے غذر سے تعلق رکھنے والا شخص مواقع پر ہی جان بحق ہو گیا

پاک ارمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پھنڈر(رحمت ولی) پاک ارمی کی جانب سے پھنڈر میں تین روزہ فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ہر قسم کے مریضوں کا معائنہ کیا جاتا ہے۔ عوام نے ارمی کی اس اقدام کی خیر مقدم کی

اساتذہ کے احتجاج ، طلبا پریشان

غذر(بیورورپورٹ)کئی روز سے جاری اساتذہ کا احتجاججاری ، حکومت ٹس سے مس نہیںاحتجاج کے باعث لاکھوں طلبا کامستقبل داو پہ لگ گیا۔

Tuesday, 13 May 2014

یونیورسٹی شعبہ امتحانات اپنا قبلہ درست کرے: ایس ایس اے

گلگت (کلیم اللہ) شندورسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے کی طرف سے جاری پریس ریلز میں کہا گیاہے کہ قراقرام انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت شعبہ امتحانات کے غفلت کے خلاف احتجاج کرنے پر طلبا کو دھمکانا، اور پولیس کی ہوائی فائرئنگ قابل مذمت ہے۔ انہو ں نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس گلگت میں پولیس گردی کو ختم کرے بصورت دیگر عوام محکمے کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائےنگے۔
گاہکوچ (محبت حسین دانش) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کی غفلت کے باعث ایک ہر سال پیپر ز کا وقت سے پہلے مارکیٹ میں آنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے ایک طرف طلباکا وقت ضائع ہو رہا ہے تو دوسری طرف یونیورسٹی کا کریکٹر خراب ہوتا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات میں غفلت برتنے والے افراد کے خلاف جلد کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ تعلیم کو مزاق بنا رکھے ہیں وہ مستقبل کے معماروں کے دشمن ہیں
Nagir(Hussain Nagri)  At least three girders, support beams used during construction, of an under-construction bridge in the Hunza-Nagar district collapsed this morning.Gilgit, May 13:
The bridge had been under-construction for the past one decade. It was being constructed between Sikandarabad and Khizarabad, in the Hunza-Nagar district.

نئی تحقیق:

انسو بہاودل کا دورہ، بلڈ پریشر،نرویس بریک ڈاون اور مختلف بیماریوں سے نجات پاو ،،،،،، تحقیق

پیرکرم علی شاہ اب بھی گورنر ہاوس میں سو روپے لے کرتعویز بنا تا ہے: BNF

گاہکوچ(پ ر) بی این ایف کا ہنگامی اجلاس گاہکوچ میں منعقد ہوا جس میں گورنر گلگت بلتستن اور ڈی سی غذرکی جانب سے اشکومن کے عوام کے ساتھ بدتمزی کرنے پر سخت تشوش کااظہار کیا گیا  ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پیرکرم علی شاہ اب بھی گورنر ہاوس میں سو روپے لے کرتعویز بنا تا ہے۔ کرم علی شاہ کے سیاست کرنے کا وقت اب ختم ہو چکا ، انہیں اب عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کو شش نہیں کرنی چاہے۔ غذرمیں تمام میگا پروجکٹس نواز خا ن ناجی کی کوشش سے ہونگے، گورنر عوام کو مذید بیوقوف نہ بنائے
گلگت(جاوید حسین میر) یوم ولادت علی کے مناسبت سے گلگت شہر کے مختلف مساجد اور امام برگاہوں میں تقریب کا انعقاد کیا گیا 
گاہکوچ(زولفقارعلی) نیٹکو گلگت بلتستان کی ناکام سروس کے باعث غذر پرائیوٹ ٹرانسپورٹرنے نے گلگت سے چترال کے لیے روزانہ ویگن سروس کا آغاز کر دیا ۔ تفصلات کے مطابق نیٹکو اپنے جب جی چاہے چترال کے لیے سروس کرنے پر مسافروں نے نیٹکو کو خیبر باد کہہ دیا ہے آج گلگت سے چترال کے لیے باقاعدہ پرئیوٹ ویگن سروس کا آغاز کر دیا گیا۔
==ابتدائی تاریخ ==
یہ علاقہ تیسری صدی عیسوئی میں منظر عام پر آتا ہے جب فاہیان نامی چینی صیاح اس ہندوستان جاتے ہوۓ یہاں کے حالات اپنے سفر نامے میں بیان کرتا ہے وہ لکھتا ہے ہے کہ اس علاقے میں ''پلولا'' نامی سلطنت قائم تھی جو کی محققین کے نزدیک چترال،گلگت ایجنسی اور بلتستان پر پھیلی ہوئی تھی۔

نارتھ نیوز نیٹ ورک گلگت بلتستان کی واحد ان لائن نیوز نیٹ ورک ہے جو گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے ہر قسم کی خبر کو پلک جپکنے میں اپنے نازین کو پہنچاتی ہے۔ این این این اپنے بلاک کے علاوہ ٹیوٹر، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا میں ااپنی خNorth News Network page in Facebook
بریں  شائع کرتی ہے۔