Saturday, 23 August 2014

سرکاری ملازمین کے اپنے ذاتی رہائش گاہ ہونے کے باوجود سرکاری مکانات پر قبضے کا انکشاف

گاہکوچ(این این این نیوز)ضلعی ہیڈکواٹر گاہکوچ میں سرکاری ملازمین کے اپنے ذاتی رہائش گاہ ہونے کے باوجود سرکاری مکانات پر قبضے کا انکشاف۔کئی ملازمین سرکاری مکانات پر قبضہ کرکے اپنے مکان کرایے پر دئیے ہوئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ان ملازمین کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے غذر کے دور دراز کے سرکاری ملازمین کورہائش کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ رہائش نہ ہونے کی وجہ سے دور کے سرکاری ملازمین اپنے ڈیوٹیاں بھی احسن طریقے سے نہیں دے سکتے ہیں۔تفصلات کے مطابق غذر میں سرکاری رہائش گاہ پر مخصوص لوگوں نے قبضہ جما بیٹھے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر میں ان کے اپنے مکانات ہونے کے باوجود بھی وہ سرکاری مکانات پر قبض ہیں۔تحصیل یاسین، پھنڈراور اشکومن کے سرکاری ملازمین کورہائش گاہ نہ ملنے کی وجہ سے وہ گھروں سے اکر ڈیوٹیاں دینے پر مجبور ہیں۔دور سے آنے پر ان کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اول تو ٹریفک کا مسلہ درپیش ہورہا ہے تو دوسری طرف گاڈیاں وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے وہ اکثر غیرحاضر اور وقت کے بعد پہنچتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو چاہے کہ وہ ایسے افراد کے خلاف کاروائی عمل لاتے  ہوئے دور سے آنے والے ملازمین کو مکانات دلوائے۔

No comments:

Post a Comment