غذر بیورو رپورٹ)پراپر اشکومن مسائلستان بن گیاہے ہر طرف جنگل کا قانون ہے۔ڈی سی غذر پراپر اشکومن میں کا دورہ کریں اور کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔ ان خیالات کا اظہار پراپراشکومن ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیر مین و نو جوان سیاسی وسماجی رہنماء ظفر محمد شادم خیل نے ایک اخباری بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہزار گھرانوں پر مشتمل پراپر اشکو تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے علاقے میں تعلیم کا نظام درہم برہم ہے سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں ہسپتالوں میں ادویات ناپید ہیں۔عوام بری طرح مسائل کا شکار ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر غذر سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلی فرصت میں اشکومن کا دورہ کریں اور یہاں کے عوام کو مشکلات سے نکالنے میں کردار ادا کریں۔
No comments:
Post a Comment