Saturday, 23 August 2014

غذر؛ پھنڈر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ، عوام تنگ آگئے

غذر(این این این)غذر کے تحصیل پھنڈر میں لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ اگئے، عوام کا شکوہ ہے کہ بجلی دن کو آتی ہے اور نہ رات کو جس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات درپیش ہورہے ہیں بجلی کی بندیش سے ایک طرح گھریلو کام کاج متاثرہورہے ہیں تو دوسری طرف کاروباری لوگوں کو بھی اس باعث کافی نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔عمائدین علاقہ نے میڈیا کے نمائندہ کو بتایا کہ علاقے میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ذمہ دار محکمے کی طرف سے بہتر انتظامات نہ کیے جانے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی نوبت پیدا ہوجاتی ہے۔ بجلی گھر کے سربند کے لیے سالانہ لاکھوں بجٹ مخصص ہوتا ہے لیکن اسے مرامت اچھی طریقے سے نہیں کی جاتی ہے جو گرمیوں میں دریائے غذر میں بہہ جاتا ہے۔ عوام نے محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ تحصیل میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو جلد ختم کرنے کے لیے محکمہ جلد اقدامات کرے بصورت دیگر عوام محکمے کے خلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔