غذر کے طالب علم کو میٹرک میں 420 نمبر مل گئے
غذر(این این این نیوز) قراقرم انٹرنیشل نیورسٹی گلگت شعبہ امتحانات نے غذر گاہکوچ سے تعلق رکھنے والے طالب علم کومیڑک میں 420نمبر دیدیے تفصلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ سال پریس ریلز جاری کی گئی تھی جس میں کسی بھی طالبعلم کو میٹرک یا کسی دوسرے کلاس میں 420نمبر نہ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن ایسانہین ہوا۔ حالیہ دنوں انے والے میٹرک کے سالانہ نتائج میں گاہکوچ بالا سے تعلق رکھنے والا اسرار حسین ولد مقصد جان رول نمبر268519 کو 420 نمبر دیدیے یونیورسٹی انتظامیہ کی اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے عوامی حلقوں نے انتظامیہ کو اپنا قبلہ درست کرنے کی ہدیات دی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اگر یونیورسٹی انتظامیہ یہ سلسلہ جاری رکھی تو یونیورسٹی کے خلاف کسی دن بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔