ہنزہ(میر اقابی سے) ضلع ہنزہ نگر میں خودکیشوں کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے پچھلے دو ماہ کے اندر سات غیر شادی شدہ خواتین نے خود کشی کی ۔ ضلعی انتظامیہ اس لعنت کے ختمے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کررہا ہے۔ عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ ذمہ دار محکمے اس لعنت کے ختمے کے لیے جلد اقدامات کریں بصورت دیگر یہ فیشن بن جائے گی۔