Saturday, 7 June 2014

گلگت چترال روڈ ہائم کے مقام پر بلاک ہو گیا

گلگت(کلیم اللہ سے) ضلعی ہیڈکواٹر غذر کا ہمسایہ گاوں ہائم میں دریائی بہاو میں اضافے کے باعث گلگت چترال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے۔گلگت سے چترال ،پھنڈر،یاسین، گوپس اور دیگر علاقوں کو جانے والے مسافروں کوسخت مشکلات، عوامی حلقوں نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی انتظامیہ اگلے کچھ گھنٹوں میں حفاظتی بند نہیں کی تو گرمی کے ساتھ دریائی بہاومیں اضافے سے گلگت چترال روڈ کو مذید خطرات درپیش ہیں۔