برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی چوکور شکل کی یہ گھڑیاں ایل جی اور اور سام سنگ کے تعاون سے پیش کی گئی ہیں، ان گھڑیوں کی اسکرین 1.65 اینچ کی ایل سی ڈی پر مشتمل ہے اور اس میں 4 جی بی میموری اسٹور کرنے کی صلاحیت ہوگی جبکہ اسکے بینڈ اپنی پسند کے رنگ اور شکل کے مطابق تبدیل کیئے جا سکیں گے۔سام سینگ کی گیئر لائیو کا ڈسپلے 1.63 انچ کی ایل سی ڈی پر مشتتمل ہے جبکہ اس میں بھی 4 گیگا بائٹس (جی بی) میموری اسٹور کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور اسکی قیمت ہے 199 ڈالر جبکہ ایل جی کی جی واچ 229 ڈالر میں خرید جاسکے ۔
لیکن ان اسمارٹ واچز کو استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس 4.3 اسمارٹ فون کا ہونا ضروری ہے اور اس کے بغیر ان گھڑیوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا۔یہ منفرد گھڑیاں کئی خصوصیات کی حامل ہیں جن میں آواز پہچاننے والی سروس کے ساتھ ساتھ ای میل اور ٹیکسٹ پیغامات کو چیک کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے جبکہ یہ ای میل پر آنے والے نوٹیفیکیشن سے بھی آپ کو آگاہ کرتی رہیں گی۔