شندور سیکورٹی باونڈری کمیشن گلگت بلتستان کی طرف سے مسترد کیا گیا ہے، سرفراز شاہ
غذر(این این این) سابق ممبر گلگت بلتستان کونسل و رہنما ال پاکستان مسلم لیگ سرفرا ز شاہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ شندورسیکورٹی باونڈری کے حوالے سے اشو سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کی عدالت میں خیبر پختون خواہ کی دلچسپی سے تشکیل کر دہ اعلیٰ سطح کمیشن رپورٹ کے انتظار میں التوا میں رکھا گیا ہے۔گلگت بلتستان کی طرف سے یہ کمیشن پہلے ہی مسترد ہو چکا ہے۔خیبر پختونخواہ حکومت میں جرت ہے تو عدالت محازکے یہ تقاضہ پورا کیونہیں کرتاکہ شندور اشو کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر کمیشن کی بجائے عدالت خودکرے