Monday, 22 January 2018

پیپلزپارٹی تحصیل اشکومنجلاس یونین اور ضلع کونسل کے ترقیاتی اسکیموں کو انتظامیہ کی جانب سے ن کے کارکنوں کو نوازنے پر شدید آحتجاج

پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل اشکومن کے عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس یونین اور ضلع کونسل کے ترقیاتی اسکیموں کو انتظامیہ کی جانب سے ن کے کارکنوں کو نوازنے پر شدید آحتجاج انصاف کے لئے عدالت جانے کا فیصلہ پیپلز پارٹی تحصیل اشکومن کے عہدیداروں ایوب خان،میرزہ مراد، شکور خان، ثابت کریم،دیدار شاہ اور نادر خان نے اجلاس میں کہا کہ یونین اور ضلع کونسل کے ترقیاتی منصوبوں میں سب کا حق ہوتا ہے لیکن غذر میں انتظامیہ کی جانب سے ان ترقیاتی اسکیموں کو پی پی پی کے کارکنوں کو  شجر ممنوعہ قرار دیا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اسکیموں کو لیتے وقت عوام نے جہاں ضرورت تھیں وہاں کے لئے  باہمی مشاورت سے اسکیموں کو رکھا تھا اب جب اسکیمیں منظور ہو کے آئی ہیں تو زیادہ تر اہم اسکیموں کو تبدیل کرکے ن لیگ کے خود ساختہ کارکنوں کی زاتی زمینوں کو رکھا گیا ہے حالانکہ اشکومن کے غریب لوگوں کو لنک روڈ، حفاظتی بندوں، ایریگیشن چینلز، کلوٹس، کی اشد ضرورت اور دیرینہ مطالبہ ہے ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس رویے کے بارے قرار داد منظوری کے بعد پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ سے رابطہ کیا ہے اور انصاف کے لیے  عدالت جانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے منسلک لوگوں کا کوئی بھی جایز کام دفتروں میں نکلتا ہے پی پی پی  کے کارکنوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش جاری ہے ریاست کے اداروں میں کام کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ ریاست میں بسنے والوں کا خیال رکھے نہ کہ ن کے کارکنوں کا ہمارا چیف سیکرٹری سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ اس معاملات کو سنجیدگی سے دیکھ لیا کریں #

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی مہربانی,ہے کہ آج گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ہوا ہے.;محمد فراز

غذر(پ،ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے سرگرم رکن ٹھیکیدار محمد فراز نے کہا ہے کہ یہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی مہربانی ہے کہ آج گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ہوا ہے ۔عوام روزانہ اخبارات میں وزیر اعلیٰ کو مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے اور گلگت بلتستان کے لیے کروڑوں فنڈز کے خبریں دیکھتے ہیں جو کہ مخالفین کو ہضم نہیں ہورہا ہے اس لیے وہ مختلف پروپکنڈے کرتے ہیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت میں جتنے پل بنائے گئے مہدی شاہ حکومت میں اتنے سڑکیں نہیں بنے، گلگت بلتستان خصوصاََ غذر کے عوام مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمان کی قیادت پر مکمل عتماد کرتے ہیں اور مسلم لیگ ن کے حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس کی وجہ سے آج گلگت بلتستان کے لوگوں کو دوسرے ملکوں میں بھی پہچانتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے عالمی سطح پر گلگت بلتستان کو پہچان دلایا۔ہم مذید تواقع رکھتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ اپنے دور میں گلگت بلتستان کو مذید آگے لے کر جائیں گے۔

Thursday, 12 March 2015

غذر;متبادل لیکچرر نہ ہونے کی وجہ سے قوم کے معمار پریشان سخت پریشانی سے دوچار

غذر(این این این ) ایف جی گورنمنٹ بوئز ڈگری کالج ہاتون کے کمیسٹری کے لیکچرر کا جگہ تین ماہ سے خالی ،متبادل لیکچرر نہ ہونے کی وجہ سے قوم کے معمار پریشان سخت پریشانی سے دوچار ،دوسری طرف کالج ہذا کے دیگر لیکچرز بھی اپنے ڈیوٹیوں سے اکثر غائب رہتے ہیں جس کی وجہ سے طلباء کی پڑھائی بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔کمیسٹری کے لیکچرر کو تبدیل ہوئے تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا لیکن خالی جگہ تاحال پُر نہ ہوسکا۔اِدھر دور دراز سے آنے والے طلباء بھی گورنمنٹ ہاسٹل تیار نہ ہونے کہ وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ چار سال گزرنے کے باوجود بھی ہاسٹل کا کام تکمیل کو نہیں پہنچ گیا۔ٹھیکدار سے کوئی حساب لینے ولا نہیں جس پر وہ اپنے مرضی کا ملک بن گیا ہے۔ محکمہ ورکس اور کالج انتظامیہ اس مسلے کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں جس کی وجہ سے غذر کے دور دراز سے آنے والے طلباء کو پانچ کلومیٹر دور گاہکوچ یاپھرکسی دوسرے گاؤں میں رہائش پذیر ہونا پڑتا ہے۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کالج میں لیکچررز کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ہاسٹل کی بلڈنگ کو جلد تکمیل کو پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ طلباء کو درپیش مسائل حل ہوسکے۔

حیدر شاہ کو پی ایس ایف گلگت بلتستان کا صدر بنایا جائے

غذر(این این این)حیدر شاہ کو پی ایس ایف گلگت بلتستان کا صدر بنایا جائے ، موصوف پی ایس ایف گلگت بلتستان کا سینئر رہنما اور حقیقی جیالا ہے اور کئی سالوں سے غذر و گلگت بلتستان سطح پر پی ایس ایف میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ پی ایس ایف کو گلگت بلتستان میں فعال بنانے اور مضبوط کرنے میں حیدر شاہ کا بڑا ہاتھ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پی ایس ایف ضلع غذر کے صدر وقارعلی شاہ، رستم بیگ ،جمال الدین اور پیار علی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف گلگت بلتستان کے لیے حیدر علی ہی موضو امیدوار ہے جو کہ صحیح معنوں میں پی ایس ایف کو فعال کرے گا ۔پی ڈبلیوڈی کے ٹھیکیدار کو صدر بنایا گیا تھا بھر پورمخالفت کرئینگے ۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے اعلیٰ قیادت سے حیدر علی شاہ کو صدر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف تعلیم یافتہ شخص ہے جو کہ طلباو طالبات کو بہتر جان سکتاہے۔

چودھرانی سرکار بالم تیرا تابعدار



تحریر: کامریڈ مقصد شاہ
مبارک ہو!گلگت بلتستان میں بھی چودھرانی سرکار قائم ہو ئی۔پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور میں سیلف رول ایمپاورمنٹ گورنمنٹ آرڈیننس نافذہوا۔اس کے تحت قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کرانے سے پہلے پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت نے اپنے چودھری قمر الزمان کائرہ کو گلگت بلتستان کا گورنر مقرر کیا ۔با لکل اسی طرح ابھی موجودہ نواز لیگ کی وفاقی سرکار نے اپنے چودھری برجیس طاہر کو گورنر کے تخت پر بیٹھاہی دیا۔ خیر گورنر کوئی بھی بن جائے ۔ بات چودھرانی سرکار کے فیصلوں کی ہے۔ گلگت بلتستان جیسے سیاسی حقوق سے محروم خطے کی عوام پر وفاق پاکستان کی مرضی اور فیصلے ہی چل سکتے ہیں۔ یعنی چودھرانی سرکار کے قیام کا فیصلہ تو اٹل ہوسکتا ہے۔چودھرانی سرکار کے نام سے بھلا چیز ہی ایسی ہے جس کو بلا چون وچر ا سب کو قبول کرنا پڑتا ہے۔ریاست پاکستان کے اپنے آئینی صوبوں کے اندر بھی چودھرانی سرکار کا اپنا قانون رائج ہے۔ سب سے بڑے صوبے پنجاب میں چودھریوں اور سرمایہ داروں کی بات کو کوئی بھی ٹال نہیں سکتا ۔صوبہ سندھ میں مخدوم باباسائیں اور وڈیروں کی بات کو ہی قانون کا درجہ حاصل ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا میں قبائلی خان اور سرداروں کی بات کو تسلیم کرناپڑھتا ہے۔صوبہ بلوچستان میں نوابوں اورمیر وں کی شان میں قصیدے رقم ہوتے ہیں۔آزاد جموں وکشمیر میں بین الاقوامی ٹھیکہ داروں اور اقتدار پرست چودھریوں کی سرکار قائم ہوتی ہے۔ جوکہ پاک و ہند کے دونوں طرف قبول ہے۔گلگت بلتستان میں بھی مقامی شہزادوں اور راجوں کی کمی تو نہیں ،البتہ پنجاب کے چودھریوں کو وقتاََ فوقتاََ یہاں تشریف لانا لازمی ہوتا ہے۔اگر چہ درجہ بالا سب یعنی صاحب زادے،خانزادے ،نوابزادے،میر زادے ،راجے اور اقتدار زادے سبھی چودھرانی سرکار کے ستون ہوتے ہیں۔ ان میں سے آدھے دور آمریت میں پوزیشن سنبھالتے ہیں اور آدھے سے ذیادہ جمہوریت کے پروردہ ہوتے ہیں۔بہر حال یہ سب ملکر ہی چودھرانی سرکار کو تقویت بخشتے ہیں۔گلگت بلتستان میں آج کل مقامی چودھریوں کی تنظیم انجمن گجراں نے بھی کام شروع کیا ہے اور آنے والے وقت میں گجر برادری کے سیاسی افراد چودھرانی سرکار کے حق میں نعرے بلند کر سکتے ہیں۔اسی طرح راجوں اور شہزادوں کی نمائندہ تنظیم Royal Foundationکا طبقاتی ایجنڈا بھی چودھرانی سرکار کے لئے مخصوص ہے۔رہا سوال مقامی عوام کا توان سے کوئی رائے پوچھنا چودھرانی سرکار کے قانون میں نہیں۔البتہ غریب عوام کے نام نہاد نمائندے بھی چوھرانی سرکار کے ساتھ چلنے پر مجبورہیں۔ ضلع غذر سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور ضلعی ہیڈکواٹر کے بااثر سیاسی کردار سلطان مدد صاحب بھی چودھرانی سرکار کے پر خاص اُمیدوار ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آنے کے بعدتقریباََ ڈیڑھ سال کے طویل مدت کو گورنر شپ کے لیے قربان کردیا ۔اگر چہ وہ پیپلز پارٹی کی گزشتہ چودھرانی سرکار میں اسی بات کا برملااظہار کرچکے تھے۔ کہ پیر کرم علی شاہ کے بعد ان کو بھی مسلم لیگ کی وفاقی سرکار گورنر گلگت بلتستان بناسکتی ہے۔ اگرچہ ان کو اندیشہ تھاکہ کہیں فیصلہ ان کے حق میں نہیں ہوا تو وہ عوام میں کس طرح لوٹ آئیں گے۔ مگر عین وقت پر چودھرانی سرکار نے ان کو خوشدلی کے ساتھ گلگت روانگی کے دوران اپنے قافلے میں خود ان کو شامل کیا ۔ شاندار استقبالیے میں ان کے ساتھ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کے مسلم لیگ کے رہنما اور کارندے چودھرانی سرکار کے حق میں نعرے بازی اور خوش آمدی میں بازی لے گئے۔ چودھرانی سرکار کے سابق جمہوری حامی پیپلی وزیر اعلیٰ اور اس کی ٹیم کے چند نوسرباز احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے جمع ہوئے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے اپنی انکھوں سے دیکھ لیا کہ مہدی شاہ اور اس کے ساتھی کتنے بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ جسکی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی اپوزیشن کا اندازہ ہو ا۔ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ کی چودھرانی سرکار ابھی نامکمل ہے۔چند مہینوں کے بعد قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد کے بعد چوھرانی سرکار مکمل طورپر طاقت کے محور میں داخل ہوجائے گی۔ اگرچہ یہاں مسلم لیگ کے وفادار اور ہمدرد وں کی کمی نہیں ہے۔مگر کوئی بھی چھترہ پتھری ہو سکتی ہے۔ عوام کی منتخب حکومت تو اپنی جگہ مگر گلگت بلتستان میں اختیارات چودھرانی سرکار کے ا عآی حکام کے پاس ہو تے ہیں۔ان کے ساتھ عوام کے منتخب نمائندوں کی خانہ پوری سے عتماد کی مصنوعی فضا قائم ہوتی ہے۔سرکاری محکموں میں رشوت خوری اور بدعنوانی کے نئے طریقے ایجاد ہوسکتے ہیں تاہم یہ سب چودھرانی سرکارکی سرپرستی میں ہوتاہے۔ مقامی مفادپرستوں کے اعتماد کے حصول کے بعد چودھرانی سرکار کے زیر سایہ کارندے اتنے متحریک ہوجاتے ہیں کہ اپنے محکموں میں سپید و سیا کے مالک بن جاتے ہیں۔ سرکار کی بدولت نویں درجے کا ملازم لاکھ پتی اور گیارویں درجے کا ملازم کروڈپتی بن سکتا ہے ۔ محکمہ تعمیر ات عامہ اور محکمہ پانی و بجلی کے ملازم تو چودھرانی سرکار کے خاص کارندے ہوتے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ عوام تو کبھی مطمئن ہوتی نہیں اگر بجلی نہ ملے تو موم بتی جلا ئے اور صاف پانی بھی دکانوں میں منرل واٹر کے بوتل کی شکل میں ہر وقت دستیاب ہے۔ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں کچھ بھی ہو چودھرانی سرکار کو پرواہ ہی نہیں سرکاری اداروں کے اساتذہ خود اپنے بچوں کو نجی اداروں میں داخل کراتے ہیں اور خود سرکار کی بھاری تنخواہوں کے مزے لیتے ہیں غذر کے مرکز گاہکوچ میں ایک بنیادی صحت کے مرکز کے گیٹ پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کا سائن بورڈ نصب کیا گیا ہے۔ یہ چو دھرانی سرکار کی مہر بانی ہے۔ 

ڈی سی کے خلاف گلگت میں ہڑتال کرنا عوام غذر کے ساتھ مزاق ہے

غذر (این این این)تحریک انصاف ضلع غذر کے صدر محمد ایوب اپنے ایک ا خباری بیان میں کہا ہیکہ ڈی سی غذر کے چھوٹے ملازمین کا ڈی سی کے خلاف گلگت میں ہڑتال کرنا عوام غذر کے ساتھ مزاق ہے جو بھی علاقے کے ساتھ مخلص آفیسر یہاں آتا ہے پی ڈبلیو ڈی کے کچھ ٹھیکدار سرکاری ملازمین کو لے کر ان کے پیچھا پڑ جاتے ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی سی غذر کے ملازمین پہلے تمام ڈی سیز کو تحائف پیش کرکے اپنے مرضی کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے رائے منظور حسین ان تمام تحائف کو رد کرنے پر ان ملازمین کو پریشانی ہوئی ہے ۔انہوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ احتجاج کرنے والے ملازمین جو ضلعی سربراہ پر اعدم عتماد کا اظہار کرتے ہیں کو مختلف اضلاع میں تبدیل کرکے یہاں عوام دوست ملازمین کو تعینا ت کیا جائے تاکہ وہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کریں۔

Wednesday, 26 November 2014

غذر؛پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود بھی پورانی قیمت برقرار

غذر(این این این )حالیہ دنوں پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود بھی غذر کے بالائی علاقوں میں دکانداروں نے پرانی قیمت برقرار رکھی ہوئی ہیں تودوسری طرف ٹرانسپورٹر ز نے بھی کرائیوں میں کمی کرنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔اس مسلے کے خلاف ضلعی انتظامیہ اب تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی ہے جس کی وجہ سے غریب عوام پیٹرول کی کمی سے فائدہ نہیں اٹھاسکے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ پیٹرول کی نئی قیمت کے مطابق فروخت اور کرائیوں میں کمی کو یقینی بنائے۔

عوامی ایکشن کمیٹی گوپس پھنڈر کا ایک ہنگامی اجلاس

غذر(این این این) عوامی ایکشن کمیٹی گوپس پھنڈر کا ایک ہنگامی اجلاس چھشی میں منعقد ہوا اجلاس میں ایکشن کمیٹی کے ممبران کے علاوہ علاقے کے عمائدین نے بھی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔اجلاس میں کہا گیا کہ چھشی کے عوام کو فی کس8کل گندم فراہم کرنے کی بجائے 5کلو فراہم کی جارہی ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔اس حوالے سے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چھشی گاوں 1350آبادی پر مشتمل ہے جس کے لیے صرف 78بوری گندم فراہم کی جارہی ہے جو کہ ناکافی ہے۔عوامی ایکشن کمیٹی گوپس پھنڈر موسیٰ مدد کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی خاموشی سے فائدہ نہ اٹھائے حساب ضرورت گندم کی فراہمی کو جلد یقینی بنا کر عوام کا دیرینہ مسائلہ حل کیا جائے۔ اجلاس میں صدر عوامی ایکشن کمیٹی گوپس پھنڈرموسی مدد کے علاوہ زار محمد،صوبیدار یعقوب اور شاہ فراز نے بھی شرکت کی۔

Friday, 17 October 2014

غذر ; تحصیل پھنڈرمیں مختلف سیاسی نمائندوں نے آنے والے الیکشن کے لیے کمپین شروع کر دی

غذر(این این این نیوز) غذر کے تحصیل پھنڈرمیں مختلف سیاسی نمائندوں نے آنے والے الیکشن کے لیے کمپین شروع کر دی ہے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے قائدین کے علاوہ دیگر جماعتوں نے بھی علاقے کے متبرین سے رابطے شروع کردئیے ہیں، ان کے علاوہ قوم پرست جماعت بھی اپنے سیاسی دائرہ کار پھیلانے میں مصروف عمل ہے۔ سیاسی جماعتیں آنے والے الیکشن میں اپنی کامیابی کا خواب دیکھتے ہوئے کمپین میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کو شش کررہے ہیں اور ساتھ ہی علاقے کے عمائد ین جاوید حسین ، رضا آباد ،ظاہر علی شاہ ،اور امیر حمذہ کا بیان بھی سامنے ایاہے ان کا کہنا ہے کہ پچھلے الیکشن کی طرف وہ اس سال نالائق سیاست دانوں کا انتخاب نہیں کرئینگے،بلکہ عوام دوست اور تعلیم یافتہ سیاستدانوں کو ہی ووٹ دئینگے انہوں نے پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کو شدید تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی موجو دہ حکومت نے تحصیل پھنڈر میں ایک روپے کا کام نہیں کیا حالانکہ پیپلزپارٹی کے اُمیدوار کی کامیابی کی وجہ بھی یہاں کے لوگ تھے ۔انہوں نے تحصیل کے عوام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ یکجا ہو کر ایسے بندے کا انتخاب کرے جو عوام کی درد کو سمجھے اور علاقے سے تعلق رکھے۔

Wednesday, 15 October 2014

ترقی کی طرف گامزن ہیں وہ دور نہیں جب دورسرے صوبوں کی مدد کرئینگے؛ مہدی شاہ

گلگت (این این این نیوز)دیگر صوبوں کی نسبت ہمارا سالانہ بجٹ انتہائی کم ہے ،صوبے کی وسائل بھی نہیں ، ایسے میں حکومت کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ بیوروکریسی قبلہ درست کریں لے تو 90فیصد مسائل حل ہوسکتے، بعض دفعہ بیوروکریسی غلطیوں کا خمیازہ سیاستدانوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔بحیثیت وزیراعلیٰ خطے کی ترقی اور عوام کی فلاح بہبود کیلے اقدامات کئے دھرنوں سے حکومیتیں جانے لگی تو یہ روایت بن جائیگی ، نجی ٹی وی کو انٹرویو۔

Saturday, 20 September 2014

کچھ اچھی کچھ میٹھی باتیں۔۔۔۔!!!!


*حکومت بچانے کے لیے بلایا گیا اجلاس دوہفتے جاری رہا 12کروڈ کے اخراجات
*قراقرم یونیورسٹی کا کارنامہ ، طلباء سے اضافی فیس لینے کا انکشاف
*خواجہ اصف نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹررامیش کمار کو ڈانٹ پلادی
*گلگت میں تعلیم صحت کی سہولیات نہ پینے کا پانی ،شہر مسائلستان بن رہا ہے؛ اغاراحت
*طاہر القادری کا کرپٹ افراد کو سزائے موت کا قانون بنانے کی تجویز
*لاہور، انساد دہشت گردی کی عدلت نے گلوبٹ پر فرد جرم عائد کردی
*گلگت بلتستان کو سیاسی حقوق سے محروم رکھنا ملکی مفاد نہیں؛ دیدار علی

غذر؛پی پی ایچ ائی کی کارکردگی قابل تعریف ہے؛ سماجی کارکن ریاض احمد

گاہکوچ(این این این )پی پی ایچ ائی گلگت بلتستان خصوصاََ غذر میں عوام کوصحت کے حوالے سے ہر ممکن سہولیات فراہم کررہا ہے۔ مخصوص افراد اپنے زاتی مفادات کے خاطر ادارے کو بد نام کرنے کی کوشش میں لگے ہیں اور ادارے کے DSMکے خلاف پروپکنڈے کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار پھنڈر کے سماجی شخصیت ریاض احمد نے میڈیاکے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کچھ لو گ اپنے مفاد کے خاطر ادار ے کے سرپراہ کے خلاف پروپکنڈ ے کررہے ہیں ان کا مقصد صرف اپنے مفاد حاصل کرنا ہے نہ کہ عوام کو سہولیات دینا ہے۔ گزشتہ سال تحصیل پھنڈر میں ایک مہلک بیماری سے کئی بچے جان کی بازی ہار گئے اس دوران پی پی ایچ ائی خصوصاََ DSMکی خصوصی تواجہ سے اس بیماری کا ختمہ ہو گیا۔اس کے علاوہ بہت زیادہ بیماریوں کا علاج علاقے میں ہی کرنے کا سہولیات بھی عوام کوفراہم کیا ۔ غریب لوگ جو دوسرے شہروں میں جاکراپنے عزیزوں کا علاج نہیں کرسکتے ہیں وہ اپنے علاقے میں ہی علاج کرواتے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی ایچ ائی کے DSMکے خلاف پروپکنڈا کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ وہ علاقے میں صحت کی سہولیات کو مذید عام کرنے میں اپناکردار ادا کرے۔

Friday, 19 September 2014

غذر؛ میں پرائیوٹ سکولوں کی فیسیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

غذر(این این این)غذر میں پرائیوٹ سکولوں کی فیسیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ۔سکول مالکان والدین کو بھاری فیسوں کے ذریعے لوٹنے لگے ۔مہنگائی اور بے روزگاری سے ستائے والدین نے بھاری فیسوں سے تنگ آکر اپنے بچوں کو پرائیوٹ سکولوں سے نکالنے کی تیاریاں کر لی ۔والدین نے حکومت سے پرائیوٹ سکولوں میں فیسوں کے حوالے سے پالیسی وضح کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔واضح رہے کہ غذر بھر میں معیاری تعلیم کے نام پر پرائیوٹ سکول مالکان نے غریب عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ۔بھاری فیسوں کی وجہ سے غریب والدین کا بچوں کو معیاری تعلیم دلوانے کا خواب چکنا چور ہو گیا ۔کئی والدین نے فیسوں سے تنگ آکر اپنے بچوں کو سکولوں سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ۔انگلش میڈیم اور جدید تعلیم کے نام پر غذر بھر میں اس وقت درجنوں افراد نے اپنا کاروبار کھول رکھا ہے ۔جہاں چار کمروں کا مکان خالی ملتا ہے وہاں نت نئے ناموں سے ایک ماڈل سکول کا قیام عمل میں لایا جاتاہے جہاں تو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق کوئی لیبارٹری موجود ہوتی ہے اور نہ ہی اعلیٰ تعلیم یافتہ پروفیشنل ٹیچر موجود ہوتے ہیں صرف ایف اور بی اے پاس افراد سے معیاری تعلیم دینے کے دعوے دار افراد غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں اگر غلطی سے کسی سکول میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ٹیچر دستیاب ہوتا ہے تو وہ صرف چند مہنوں کا مہمان ہوتو ہے کیونکہ اس کو اس کے توقعات کے مطابق تنخواہ نہیں مل رہی ہوتی یہی وجہ ہے کہ پرائیوٹ سکول مالکان کے لئے مال کمانے کا ایک بہترین ذریعہ بنا ہوا ہے ۔لہذاحکومت کو چاہئے کہ وہ پرائیوٹ سکولوں کے معیار اور فیسوں کے حوالے سے کوئی مظبوط پالیسی وضح کرے اور کوئی سکول مالک اس پالیسی کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر ایسے سکولوں کو ہمیشہ کے لئے بند کر دے تاکہ یہ مقدس پیشہ بدنام ہونے سے بچ سکے۔

غذر کی تحصیل یاسین کے چار امتحانی مراکز میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو تعینات

غذر(این این این)قراقرم بورڈ کا ایک ہی خاندان کو نوازنے کا انوکھا انداز۔غذر کی تحصیل یاسین کے چار امتحانی مراکز میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو تعینات کر لیا گیا ۔سفارشی بنیادوں پر امتحانی ذمہ داریاں سونپے جانے پر امیدواروں اور اساتذہ میں تشویش کی لہر ڈوڑنا شروع ہوگئی۔واضح رہے کہ قراقرم بورڈ نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے لئے تحصیل یاسین کے چار امتحانی مراکز میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو امتحانی ذمہ داریاں سونپی گئی۔ایک ہی خاندان کے سفارشی افرادکو امتحانی ذمہ داریاں سونپنے پرامتحانات پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں یاسین کے طلباء و طالبات سیمت سماجی و عوامی حلقوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امتحانات جیسے حساس معملات میں بھی سفارش کو ملحوظ نظر رکھا گیا تو یہ طلباء اور علاقے کے عوام کے ساتھ ایک مذاق ہے اہل علاقہ نے قراقرم بورڈ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور میرٹ کی بنیاد پر ایماندار اور فرض شناس افراد کو تعینات کرے۔ 

Thursday, 18 September 2014

چیف سکریٹری نواز شریف کے گھر کا بندہ ہے پھر بھی ان سے جھگڑا نہیں؛ مہدی شاہ

گلگت (این این این) وزیز اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شا ہ نے کہا ہے کہ میرے اور گورنر کے درمیان کوئی اختلافات نہیں۔ میں نے گورنر کے خلاف کوئی بات کہی ہے اور نہ کہوں گا۔ اگر میرا اختلافات چیف سکریٹری کے ساتھ بھی نہیں ہے جوکہ نواز شریف کے گھر کا بندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق چیف سکریٹری یونس ڈاگہ نے ملازمین کو مستقیل کرنے والے بل پر دستخط کرنے سے گورنر کو ڈرایا تھا ۔ جس کی وجہ سے ہمارے درمیان کچھ غلط فہمیاں پیدا ہو گئے تھے۔سمری کے حوالے مسلم لیگ ن کے چیف ارگنائز کو کوئی علم نہیں اور نہ ہی ہم حفیظ کے کہنے پر کسی عمل کے پابند ہے۔

Wednesday, 17 September 2014

جعلی اسسٹنٹ کمشنر آفیسرعورت گرفتار مقدمہ درج

قصور(این این این) سٹی پولیس قصورنے چار ماہ سے تعینات جعلی اسسٹنٹ کمشرانڈر ٹریننگ آفیسر شیخوپورہ کی رہائشی ماہ نور نامی عورت گرفتار کرلی اور مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا۔ سٹی پولیس کیمطابق ماہ نور چار ماہ سے بطوراسسٹنٹ کمشنرانڈر ٹریننگ قصور تعینات تھی جو کہ چار ماہ سے ہیS&GAD کے ادارے سے کنفرم ہونے کے بعد قصور میں اپنی تعیناتی کے بعد کام کر رہی تھی ۔مذکورہ ادارہ کو اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ ماہ نور کے کاغذات بوگس ہیں جس پرS&GAD کی جانب سے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد کاغذات بوگس ثابت ہونے پر ادارہ نے ڈی سی او قصور کو مذکورہ جعلی اسسٹنٹ کمشنر خاتون کیخلاف قانونی طور پر کارروائی کرنے کیلئے احکامات جاری کردئیے جس پر کارروائی کرتے ہوئے سٹی سرکل پولیس نے جعلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر ماہ نورکو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔جبکہ مذکورہ جعلی اسسٹنٹ کمشنرماہ نور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے تمام کاغذات درست ہیں اور مجھ پر لگنے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں 

غذر؛ محکمہء برقیات کا بلوں کے نا دہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن

غذر(این این این)محکمہء برقیات کا بلوں کے نا دہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن۔سول ہسپتال طاؤس کی بجلی کی لائن کاٹ دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق غذر میں محکمہء برقیات نے بجلی کے بلوں کے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤں شروع کر دی ۔اس سلسلے میں کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے محکمہء برقیات کے اہلکاروں نے بلات کی عدم ادائیگی پر سول ہسپتال طاؤس کی بجلی کی لائن کاٹ دی ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ طاؤس سول ہسپتال کا بل گزشتہ کچھ مہینوں سے ادا نہیں کیا گیا تھا اس حوالے سے محکمہء صحت غذر کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ فنڈ کی کمی کی وجہ سے انہوں نے بجلی کا بل ادا نہیں کیا ۔نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد ایسے ادارے اوربجلی کے پرائیوٹ صارفین نے اپنے بقایات جات جمع کروانا شروع کر دیا۔ 

Tuesday, 16 September 2014

غذر؛سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہے، شندور سپورٹس کلب

غذر (این این این)شندور سپورٹس کلب گلاغمولی کے صدر کلیم کاظمی،نائب صدر الطاف حسن اور جنرل سکریٹری سیف الرحمان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ہائی سکول گلاغمولی کا گرونڈ خستہ حالی کا شکار ہے تو دوسری طرف سکول میں کھیلوں کے سامان بھی موجود نہیں ۔کھیلوں کو تعلیم کاحصہ سمجھا جاتاہے لیکن ہائی سکول گلاغمولی میں اس سلسلے کوئی عملی کام نہیں کی جاتی ہے۔ کئی عرصہ گزرنے کے باوجود بھی سکول میں کھیلوں کی سرگرمیاں دیکھنے کو نہیں ملتے ہیں جس کی وجہ سے طلباء کو صرف کتابی کیڑا بننا پڑا ہے۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی سکول گلاغمولی میں گرونڈ کی مرامت کے ساتھ سکول انتظامیہ کو کھیلوں کی سامان فراہم کیے جائیں۔

میٹرک کے سالانہ امتحان 2014میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات میں اقراء ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔

چترال(نمائنداین این این)نئی نسل کی حوصلہ افزائی دراصل قوم اور مستقبل کی خدمت ہے کیونکہ قوم کا مستقبل نئی نسل سے وابستہ ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق نے یہاں اقراء ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب کی صدارت ای ڈی او ابتدائی وثانوی تعلیم معین الدین خٹک نے کی۔تقریب میں قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے میٹرک کے سالانہ امتحان 2014میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات میں اقراء ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔اس ایوارڈ کے تحت اول پوزیشن لینے والے کو40ہزار روپے نقد،دوم پوزیشن لینے والے کو30ہزار روپے نقد اور تیسری پوزیشن لینے والے کو 20 ہزار روپے نقد انعام دیا جاتا ہے۔جبکہ پرائیویٹ سکولوں کی درجہ بندی سرکاری سکولوں سے الگ ہوتی ہے۔اس موقع پر رخشندہ فاطمہ کو سرکاری سکولوں میں پہلا انعام ملا۔شاہد الرحمن کو دوسرا انعام اور شاہانہ سلطان کو تیسرا انعام ملا۔پرائیویٹ سکولوں میں جویریہ شاہ کو پہلا انعام،سیما جبین کو دوسرا انعام دیا گیا۔جبکہ تیسرا انعام زاہدہ ذولفقار اور محمد نسیم الحسن میں برابر تقسیم کیا گیا۔حوصلہ افزائی کا خصوصی انعام 10ہزار روپے اقلیتی طالب علم اقبال الدین کالاش کو دیا گیا۔صحافتی خدمات پر چترال ٹائمز ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر سیف الرحمن عزیز کو10ہزار روپے کا اقراء ایوارڈ دیا گیا۔تقریب میں ڈان انسٹیٹیوٹ مستوج،دی لینگ لینڈ سکول چترال،فرنٹیر کور پبلک سکول دروش ،حرا سکول دروش ،سنٹینل ماڈل گرلز ہائی سکول چترال،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوشٹ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مولدہ کے ہیڈ ماسٹر ،پرنسپل صاحبان کو اقراء نشان پیش کیا گیا۔اس سے قبل خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے سکولوں کے طلبہ اور طلباء کو گذشتہ 13سالوں سے اقراء ایوارڈ دیاجاتا ہے۔قاری صاحب نے اس پر32لاکھ روپے خرچ کئے ہیں۔نیز چترال میں قدرتی آفات سیلاب وغیرہ کی صورت حال میں متاثرین کے ساتھ ہمدردی پر ایک کروڑ 8لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔مقررین میں مولانا حسین احمد،پرنسپل کامرس کالج صاحب الدین،قاری جمال عبدالناصر اور مولانا شیر عزیز نے بھی خطاب کیا۔

Saturday, 30 August 2014

The Broghul festival attracted a large number of local and non local tourists

By: Gul Hamaad Farooqi
CHITRAL:  

Broghul Festival will be mailing stone for development of this backward area where people living still of stone period. The festival attracted a large number of local and non local tourists. Tourism Corporation of Khyber Pahton Khwan in collaboration of Chitral scouts jointly celebrated the colorful event.  Major General Akhtar Salim   Rao said that this event will be the first step for development of the area. Major items of the festival were yak polo, horse polo (free style), donkey polo,  Buz Kashi  ( completing of round circle  carrying a  goat carcass by a man who riding a horse depending the goat who catch it from the opponent  rider), horse race, donkey race, yak race, cattle show and exhibition of local handicraft and traditional food.
General Officer Commanding (GOC)  Major General Javed Mehmood Bukhari  of Malakannd Division was chief guest on the occasion. While GOC Major General Akhtar Salim Rao of 104 Engineering Battalion also attended the colorful event in the scenic valley of Broghul.
Talking to local journalists General Akhtar Salim Rao said that he was very excited when he visited  Broghul valley. He said that he really impressed by local games and traditional events like Yak polo which is playing only in this valley. Responding to a question he said that Army Engineering battalion completed this road to post of Chitral Scouts and it will be extended to the last village of the valley.

ڈی سی غذر کے واضح احکامات کے باوجود گاہکوچ ریسٹ ہاؤس سے سرکاری ملازمین کا قبضہ ختم نہیں ہو سک

غذر(فیروز خان) ڈی سی غذر کے واضح احکامات کے باوجود گاہکوچ ریسٹ ہاؤس سے سرکاری ملازمین کا قبضہ ختم نہیں ہو سکا۔بیشتر سرکاری ملازمین نے ریسٹ ہاؤس کو ذاتی رہائش کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا۔جبکہ پی ڈبلیو ڈی کے بعض اہلکاروں نے ریسٹ ہاؤس کودفتر بنانا بھی شروع کر دیا۔دیگر اضلاع سے آنے والے مہمان رہائش کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے۔واضح رہے کہ گاہکوچ ریسٹ ہاؤس کو پی ڈبلیوڈی کے بعض اہلکاروں سیمت چند سرکاری ملازمین نے ذاتی رہائش گاہ کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا اس حوالے سے ڈی سی غذر نے چند روز قبل نوٹس بھی لیا تھا اور ریسٹ ہاؤس کو خالی کروانے کے احکامات بھی جاری کئے تھے لیکن یہ با اثر سرکاری ملازمین ڈی سی کے احکامات کو یکثر نظر انداز کر کے ریسٹ ہاؤس پر بدستور قابض ہیں ان سرکاری افیسران جن میں ذیادہ تر پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین ہیں نے ریسٹ ہاؤس کو دفتر کے طور پر بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ان افیسران کی اس طرح ریسٹ ہاؤس پر ناجائز قبضے کی وجہ سے دیگر اضلاع سے آنے والے مہمان دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں بتایا جا رہا ہے کہ ریسٹ ہاؤس میں عام افراد کی رہائش پر پابندی لگائی گئی ہے اس حوالے سے ڈی سی غذر کو ایک بار پھر نوٹس لینے کی ضرورت ہے اور ایسے تمام افیسران جو ہاؤس رینٹ ملنے کے باوجود سرکاری ریسٹ ہاؤس پر قابض ہیں ان کے کلاف کاروائی کی جائے تاکہ باہر سے آنے والے مہمانوں کی رہایشی مشکلات کم ہو سکیں۔     

پراپر اشکومن مسائلستان بن گیا، ہر طرف جنگل کا قانون نافظ ہے؛ ظفر محمد شادمخیل

غذر بیورو رپورٹ)پراپر اشکومن مسائلستان بن گیاہے ہر طرف جنگل کا قانون ہے۔ڈی سی غذر پراپر اشکومن میں کا دورہ کریں اور کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔ ان خیالات کا اظہار پراپراشکومن ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیر مین و نو جوان سیاسی وسماجی رہنماء ظفر محمد شادم خیل نے ایک اخباری بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہزار گھرانوں پر مشتمل پراپر اشکو تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے علاقے میں تعلیم کا نظام درہم برہم ہے سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں ہسپتالوں میں ادویات ناپید ہیں۔عوام بری طرح مسائل کا شکار ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر غذر سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلی فرصت میں اشکومن کا دورہ کریں اور یہاں کے عوام کو مشکلات سے نکالنے میں کردار ادا کریں۔

Saturday, 23 August 2014

سرکاری ملازمین کے اپنے ذاتی رہائش گاہ ہونے کے باوجود سرکاری مکانات پر قبضے کا انکشاف

گاہکوچ(این این این نیوز)ضلعی ہیڈکواٹر گاہکوچ میں سرکاری ملازمین کے اپنے ذاتی رہائش گاہ ہونے کے باوجود سرکاری مکانات پر قبضے کا انکشاف۔کئی ملازمین سرکاری مکانات پر قبضہ کرکے اپنے مکان کرایے پر دئیے ہوئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ان ملازمین کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے غذر کے دور دراز کے سرکاری ملازمین کورہائش کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ رہائش نہ ہونے کی وجہ سے دور کے سرکاری ملازمین اپنے ڈیوٹیاں بھی احسن طریقے سے نہیں دے سکتے ہیں۔تفصلات کے مطابق غذر میں سرکاری رہائش گاہ پر مخصوص لوگوں نے قبضہ جما بیٹھے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر میں ان کے اپنے مکانات ہونے کے باوجود بھی وہ سرکاری مکانات پر قبض ہیں۔تحصیل یاسین، پھنڈراور اشکومن کے سرکاری ملازمین کورہائش گاہ نہ ملنے کی وجہ سے وہ گھروں سے اکر ڈیوٹیاں دینے پر مجبور ہیں۔دور سے آنے پر ان کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اول تو ٹریفک کا مسلہ درپیش ہورہا ہے تو دوسری طرف گاڈیاں وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے وہ اکثر غیرحاضر اور وقت کے بعد پہنچتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو چاہے کہ وہ ایسے افراد کے خلاف کاروائی عمل لاتے  ہوئے دور سے آنے والے ملازمین کو مکانات دلوائے۔

Joine Us On Facebook

غذر؛ مرکز صحت بنیادی سہولیات سے محروم، عملہ غائب

غذر (این این این)غذر میں محکمہ ہیلتھ کے زیر اہتمام چلنے والی تمام مراکز صحت بنیادی سہولیات سے محروم۔ڈسپنسریوں میں عملہ موجود لیکن ادویات نام کی کوئی چیز موجود نہیں ڈسپنسریاں میں صفائی کا فقدان ایک بیماری میں مبتلا افراد علاج کی غرض سے ڈسپنسریوں میں جانے کے بعد کئی بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔عوام غذر نے ڈسپنسریوں کو محکمہ صحت سے اٹھا کر پی پی ایچ ائی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق غذر میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام چلنے والی بیشتر ڈسپنسریاں بنیادی سہولیات سے مکمل طور پر خالی ہیں مراکز صحت میں ادویات نام کی کوئی چیز موجود نہیں مریض سر درد کی گولی کے لئے بھی در در کی ٹھوکریں کھانے لگے جبکہ ڈسپنسریوں میں غلاظت اور گندگی کی وجہ سے ایک بیماری کے علاج کے لئے جانے والے مریض کئی بیماریوں کا شکار ہو گئے۔اس کے برعکس غذر میں پی پی ایچ ائی کے زیر انتظام چلنے والی ڈسپنسریوں سے عوام کسی حد تک مطمئن ہیں غذر کے عوام نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غذر میں محکمہ صحت کے زیر انتظام چلنے والی تمام مراکز صحت کو پی پی ایچ ائی کے حوالے کر دئے جائیں تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آسکیں

غذر؛ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کے لیے ووکیشنل سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا

غذر (این این این) گلگت بلتستان میں پہلی بار ڈسٹرکٹ جیل گاہکوچ میں قیدیوں کے لئے ووکیشنل سنٹر کا آغاز کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر غذر رائے منظور حسین نے جیل کے اندر ووکیشنل سنٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غذر نے کہا کہ جیل عملے کی کوششوں سے اس کا م کا آٖغاز کیا گیا ہے اس نیک کام کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔انہوں نے کہا کہ جو قیدی یہاں سے کام سیکھ جائیں گے ان کے لئے ہم جیل کے اندر روز گار کا بندوبست کر ینگے۔اور ان کی کل کمائی کا نصف حصہ قیدیوں کو دی جائے گی تاکہ یہ افراد اپنے خاندان والوں کی جیل کے اندر رہتے ہوئے مالی مدد کر سکے۔اس موقع پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل ارشاد احمد احمد نے ڈی سی کو فریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کا دورانیہ تین مہینوں پر محیط ہو گا اور تین مہینے کے اندر قیدی اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جاینگے۔انہوں نے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ کے علاوہ جیل میں قیدیوں کے لئے تعلیمی سیشن کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر غذر کا ذاتی دلچسپی لینے پر قیدیوں اور جیل عملہ کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔           

غذر؛ پھنڈر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ، عوام تنگ آگئے

غذر(این این این)غذر کے تحصیل پھنڈر میں لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ اگئے، عوام کا شکوہ ہے کہ بجلی دن کو آتی ہے اور نہ رات کو جس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات درپیش ہورہے ہیں بجلی کی بندیش سے ایک طرح گھریلو کام کاج متاثرہورہے ہیں تو دوسری طرف کاروباری لوگوں کو بھی اس باعث کافی نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔عمائدین علاقہ نے میڈیا کے نمائندہ کو بتایا کہ علاقے میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ذمہ دار محکمے کی طرف سے بہتر انتظامات نہ کیے جانے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی نوبت پیدا ہوجاتی ہے۔ بجلی گھر کے سربند کے لیے سالانہ لاکھوں بجٹ مخصص ہوتا ہے لیکن اسے مرامت اچھی طریقے سے نہیں کی جاتی ہے جو گرمیوں میں دریائے غذر میں بہہ جاتا ہے۔ عوام نے محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ تحصیل میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو جلد ختم کرنے کے لیے محکمہ جلد اقدامات کرے بصورت دیگر عوام محکمے کے خلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

Thursday, 21 August 2014

ڈبلن: ربڑ پہن کر بلڈ پریشر کم کرنے کا منفرد تحقیق

ڈبلن: نوجوانوں کے ہاتھوں میں ربڑ بینڈ پہننا معاشرے میں معیوب سمجھا جاتا ہے جبکہ ولدین اس عمل پر اکثر بچوں کوٹوکنے کے ساتھ پٹائی بھی کرتے ہیں۔لیکن سائنس نے ثابت کیا کہ ہاتھوں پر ربڑ پہننا انسانی صحت کے لیے مفید ہے۔ آئرلینڈ کے ٹرینٹی کالج ڈبلن کی جانب سے اس کی گئی حالیہ تحقیق کے مطابق کلائی پر ربڑ بینڈ پہننے سے بلڈ پریشر اور خونی نظام تنفس کنٹرول میں رہتا ہے جبکہ خون میں کاربن ڈائی اکسائیڈ کی کمی بھی ربڑ بینڈ پہن کرکنٹرول کیا جاسکتے ہیں۔ تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ پروفیسر جونا تھی کولیمن کے مطابق ربڑ بینڈ کے استعمال سے انسان اپنے بلڈ پریشر کو بغیر کسی بھاری اخراجات کے کنٹرول کر سکتاہے۔

Tuesday, 19 August 2014

غذر؛ سنگل نالے میں 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے خلاف عوام کا احتجاجی دھرنا

غذر(این این این) سنگل نالے میں دو پولیس اہلکا کو قتل کیے جانے کے خلاف غذرکے عوام  گلگت چترال روڈ پر اٹھ گھنٹہ دھرنا دیا مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ محکمہ پولیس میں غفلت برتنے والے پولیس افسران کے خلاف کاروائی کی جائے اور پولیس اہلکاروں کے قتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔ دھرنے کے باعث گلگت چترال شاہرہ اٹھ گھنٹے تک ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند ررہی جس کے باعث غذرکے دور دراز سے آنے والے مسافر سنگل کے مقام پر پھنس گئے۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ مطالبات کی منظور نہیں کی گئی تو احتجاجی دھرنا جاری رکھاجائے گا

Saturday, 9 August 2014

خواتین کیسے مردوں کو پسند کرتے ہیں تحقیق سے ثابت ہو گیا،

ایک بین الاقوامی کمپینی کی جانب سے خواتین سے ایک سروے میں پوچھاگیاکہ انہیں کس طرح کے مرد سب سے زیادہ پسند  ہیں 87فیصد کا جواب تھا کہ جن کی حس مزاح اچھی ہو یعینی وہ اچھے مزاح کو سمجھ سکتے ہوں اور اچھے مزاح سے انہیں خوش رکھ سکتے ہوں۔ سروے میں 2000خواتین نے حصہ لیا اور حس مزاح کے بعد دوسری پسندیدہ ترین خوبی مالی معاملات میں مستحکم رویے کو قرار دیا گیا جس کے حق میں 75 فیصد ووٹ دیا۔ تیسرے نمبر پر ذاہنت رہی جسے 70 فیصدنے اہم قرار دیا جب کہ خوبصورتی کو چوتھی پوزیشن ملی اور 65 فیصد خواتین نے اسے ضروری قرار دیا۔

Thursday, 7 August 2014

غذر؛ نایاب نسل مچھلوں کی غیر قانونی شکار جاری ، ادارہ رکھنے میں ناکام

غذر(این این این ) محکمہ فیشیریز غذر نایاب نسل مچھلوں کی نسل کشی روکنے میں ناکام، پھنڈر اور مضافات سے مچھلیوں کی شہرسمگلنگ کا عمل جاری، دوسری طرف سیاح بھی مچھلوں کی غیر قانونی شکارکررہے ہیںادارے کے پاس ناکافی وچرز ہونے کی وجہ سے مچھلوں کی غیر قانونی شکارلوگوں کی لیے اسانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ دوسری طرف علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ مچھلیوں کا شکار سرکاری افسرن مکمل طور پر غیر قانونی طریقے سے کرتے ہیںانہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مچھلوں کی شکاری کے عمل کو مساوی رکھا جائے اور غیر قانونی شکار کو روکا جائے۔

غذر؛ چشن آزادی پاکستان کے دن قریب اتے ہی شہریوں نے شہرکو سجایا ۔ ہر طرف پاکستان کے جھنڈے اور بینرز

غذر(این این این) جشن آزادی پاکستان کی کے دن قریب اتے ہیںضلعی ہیڈکواٹر گاہکوچ کے شہریوں نے شہر کو سجانا شرو ع کردئے ہیں۔ اس حوالے سے تجارتی حضرات بھی چپ نہ رہے انہوں نے اپنے دکانوں میں پاکستان کے جھنڈے نصب کیے اور دکانوں کو سجایا ہے۔جشن ازادی کے حوالے سے مختلف اداروں کی طرف سے مختلف پروگرام بھی انعقاد کیے جارہے ہیں

پھنڈر؛ چھشی یوتھ فورم کے انتظام ہائی سکول پھنڈر میں میوزیکل شو کا انعقاد ۔۔

غذر(این این این) چھشی یوتھ فورم کے انتظام ہائی سکول پھنڈر میں ایک شب جشن آزادی پاکستناکی مناسب سے کھواز میوزیکل شو کا انعقادکیا گیا جہاں پر چترال سے آئے ہوئے کھوار زبان کے مشہور شاعرو گلوکار منصورعلی شباب اور ان کی ٹیم نے شرکت کی ۔ شو میں تحصیل پھنڈر کے علاوہ غذر کے تمام تحصیلوں سے بھی لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں مقامی شعرا نے بھی گنگنائے رات تین بجے یہ رنگ رنگ تقریب اپنے اختتام کو پہنچا۔

Monday, 4 August 2014

چترال؛ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

چترال(گل حماد فاروقی سے) ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال جوپورے چترال کا واحد مرکزی ہسپتال ہے اس ہسپتال کے پورے ضلع سے مریض لائے جاتے ہیں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اس گرمی میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنآ پڑتا ہے۔ نیشنل گریڈاسٹیشن سے لائی گئی بجلی چوبیس گھنٹوں میں صرف چار گھنٹے آتی ہے اور بیس گھنٹے بند رہتی ہے جبکہ بجلی جب اتی بھی ہے تو اسکی وولیٹیج اتنی کمزور ہوتی ہے کہ ہسپتال کی مشنریتو درکنار معمولی پنکھا بھی نہیں چلاسکتاہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی گزشتہ حکومت میں تقریبا75لاکھ روپے کی لاگت سے دو سوکلوواٹ ڈیزل جنریٹر تو خریدا گیا مگر اس کا خرچہ اتنا ہے کہ ہسپتال کا انتظامیہ اسے برداشت نہیں کرسکتاہے۔علاقے کے عوام نے حکومت سے مطالبیہ کیا ہے کہ ہسپتال میں ہر قسم کی سہولیات کو عام کی جائے تا کہ مریضوں کے مشکلات دور ہو سکے۔

Sunday, 3 August 2014

Gilgit-Baltistan to be Target of New Draconian Law

GB to be target of new draconian law 
SKARDU: Whatever the apprehensions and fears, the Protection of Pakistan Act 2014 will be extended to Gilgit-Baltistan on a priority basis because this draconian law has been legislated to suppress the rights of the marginalized people such as the citizens of Gilgit-Baltistan, Balochistan and Sindh.
These views were expressed by Gilgit-Baltistan United Movement (GBUM) chairman Manzoor Hussain Parwana in a press statement.
He said though Gilgit-Baltistan was a disputed territory on the agenda of the UN and does not come under the constitution of Pakistan, all draconian law such as the treason act and the anti-terrorism act of 1997 were implemented in the region to suppress the people and keep them subdued and deprived of all basic rights. He said hundreds of people in Gilgit-Baltistan have been facing trial in the terrorism court under terror and treason charges and man are still languishing in jails. He said Gilgit-Baltistan is a colony of Pakistan and the colonial powers can implement any draconian law in the land without any fear or regard to the human rights issues or constitutional implications.
The GBUM chief was of the view that Pakistan never needed to take permission from parliament before bringing any black law to Gilgit-Baltistan.
He said it was strange that despite having no representation in the Senate and National Assembly of Pakistan, any law passed by the Pakistani parliament was forced on the people of Gilgit-Baltistan. He said that human rights situation in the region was already poor and Pakistan never bothered to improve the situation.

Requests for User Data Rise in Twitter’s Latest Transparency Report

Twitter on Thursday released its bi-annual transparency report, detailing the number of requests for information the company receives from government agencies around the world.Releasing transparency reports, a practice pioneered by Google four years ago, is now commonplace for many large technology companies; Facebook, Yahoo and Microsoft regularly release their own similar versions.
Photo
Twitter received 2,058 requests for user account information from a total of 54 different countries over the last six months, the company said, a 46 percent increase in requests from its previous report. As has been the case for years, the United States requested Twitter user information the most frequently, accounting for more than 60 percent of the overall requests.For comparison, Facebook received about 12,000 requests for user account information over the last six months of 2013, while Google received nearly 30,000 requests over the same period.

Saturday, 2 August 2014

خپلو؛ دو مزہبی گروپوں میں تصادم 40 سے زائد ذخمی

خپلو(این این این) گانچھے کا ضلعی ہیڈکواٹر خپلو میں دو گروپوں میں تصادم سے چالیس سے ذائد افراد ذخمی ہوگئے، مشتعل افراد کی پھتراو سے تین پولیس اہلکار شدید ذخمی ، دوگھروں کو اور کئی گاڈیوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے 47 افراد کو گرفتار کرکے سکردو بھیجوا دیا۔73 افردکے خلاف مختلف دفعاد کے مقادامات درج کیے گئےروپوش ہونے والے ملزموں کے کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری،پھسادات پھیلانے والے ہر گز رعایت کے قابل نہیں ۔ واقع میں ملوص افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاےگی؛ پولیس حکام

Thursday, 31 July 2014

چترال؛ عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

چترال(گل حماد فاروقی) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال میں بھی عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ عید کے صبح مختلف عید گاہ اور مساجد یں سخت سیکورٹی میں نماز عید اداکی گئی ۔عید سے پہلے دن بازار میں بہت رش دیکھا گیا لوگ عید کی خریداری میں سخت گرمی کے باوجود مصروف دیھکے گئے اسسٹنٹ کمشنر چترال منہاس الدین نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام اہلیان چترال اور پاک فوج کے جوانوں کو مبارکباد دی ۔

Friday, 25 July 2014

پھنڈر مخالفین نے پولیس محکم الدین کو گھرمیں گھس کر قتل کر دیا۔۔۔۔۔

غذر(این این این)تحصیل پھنڈر کے گاوں چھشی میں ذاتی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے پولیس محکم الدین کو قتل کر دیا۔تفصلات کے مطابق دوسال پورانی دشمنی کا نتیجہ مخالفین نے دن دہاڈےگھر میں گھس کر گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ مواقع پر ہی جانبحق ہو گیا۔ دو سال قبل بھی ان کی ذاتی دشمنون نے انہیں شانہ بنانے کی کو شش کی تھی  جس کے باعث یہ ذاخمی ہوا تاہم اس دشمنی سے جڑی ایک نو عمر لڑکی کی قتل ہوئی تھی۔ یہ واقع  جعمہ کے روز دوپہر کو پیش آئی تھی واقع کے فوراَ بعد پھنڈر پولیس پہنچ کرتفتیش شروع کر دی۔

Saturday, 19 July 2014

وادی کلاش کے عوام جدید سہولیات سے محرومی کا شکار

چترال(گل حماد فاروقی) دنیا کی محصوص ثقافت ، رسم و رواج، مذہبی دستور اور دیگر نہایت نرالی صفات رکھنے والے کیلاش لوگ رمبور، بریر اور بمبوریت کے تین
وادیوں میں رہتے ہیں جو وادی کیلاش کے نام سے مشہور ہیں۔

وادی کیلاش کا موسم نہایت خوشگور ہے جہاں موسم کی ٹھنڈک کی وجہ سے ابھی گندم کی فصل تیار ہوکر اسے تھریشر کے ذریعے صاف کیا جاتا ہے۔ یہاں کیلاش اور مسلمان دونوں نہایت ہم آہنگی سے رہتے ہیں ۔ گندم تھریشنگ کرتے وقت دیکھا گیا کہ کیلاش اور مسلمان لوگ اکھٹے کام کام کرتے ہیں۔ 

تاہم یہاں کا مواصلاتی نظام نہایت ناگفتہ بہہ ہے۔ ایک کیلاش نوجوان کے مطابق سڑکوں کی حراب حالت کی وجہ سے نہ کوئی ٹورسٹ آتا ہے اور نہ کوئی کاروباری شحص۔ 
ایک چھوٹا بچہ جو پیدل جارہا تھا نے کہ اکہ وہ روزانہ کئی کلومیٹر پیدل سکول جاتا ہے مگر سڑکوں کی حراب حالت کی وجہ سے اسے کافی تکلیف ہوتا ہ

ایک مقامی شاعر اور ادیب محفی کا کہنا ہے کہ ماضی میں وادی کیلاش میں اگر ہزاروں نہیں تو سینکڑوں غیر ملکی سیاح ضرور آتے تھے مگر آج کل سیلابوں کی وجہ سے سڑک نہایت حراب ہوچکا ہے اور یہاں کوئی مواصلاتی نظام نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی تعداد میں دن بدن کمی ہوتی ہوئی ابھی غیر ملکی سیاحوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Friday, 18 July 2014

ضلعی ہیڈکواٹر گاہکوچ کے ہمسایہ گاوں داماس میں سیلاب کی باعث کئی لوگ بے گھر ہوگئے

گاہکوچ(نیوز رپورٹر) غذر کے گاوں داماس میں سیلاب نے تباہی مچادی، سیلاب کے باعث کئی لوگ گھر بار چھوڈ کر باگ گئے، سیلاب نے ایک طرف لوگوں کو بے گھر کر دیا تو دوسری طرف زرعی عارضی اور پھلدار و جنگلی درختوں کو بھی
نہیں بخشا، کئی درخت تباہ ہو گئے اور گلگت چترال روڈ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ 
جامعہ دارلعلوم غذر اور جامعہ دارلعلوم البنات گاہکوچ کو بھی جمرات کی شب آنے والے سیلابی ریلے نے شدیدد نقصان پہنچایا ہے.حکومتی و دیگر اداروں کی طرف سے اب تک امدادی کام شروع نہیں ہو سکے

ڈسٹرکٹ کونسل کے دفتر میں 112میں سے 7 ملازم پائے گئے، ڈی سی غذر


Tuesday, 15 July 2014

غذر میں بیدکے درخت کی نسل کو خطرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کچھ ہی سال میں درخت نایاب ہو سکتا ہے ، انکشاف

غذر(این این این)گلگت بلتستان کے دوسرے اضلاع کی طرح غذر میں بید کے درخت کی سوکھنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ذمہ دار محکمے درخت کی دنسل کو بچانے کی بچائے خاموش تماشائی بن گئے۔ عمائدین علاقہ کا کہنا ہےکہ اگر حکومت
جلد اس درخت کی حفاظت کے لیے کوئی اقدامات نہیں کی تو کچھ ہے وقت میں یہ درخت ہمیشہ کے لیے نایاب ہو سکتاہے۔

ایس ایچ او پھنڈر تھانہ فرعون بن گیا۔ 80 سالہ شخص پر شدید تشدد

غذر( سپیشل رپوٹ ) پھنڈرتھانے کا ایس ایچ او فرعون بن گیا چرس کے نشے میں80 سالہ بزرگ پر شدید تشدد کی وجہ سے بزرگ کی دونوں آنکھیں شدید متاثر ہو گئیں۔ ڈاکٹر نے مخالف پارٹی کی طرف داری کی وجہ سے میڈیکل سرٹفیکیٹ دینے سے انکار کر دیا۔بزرگ شخص کو کہیں سے بھی مدد نہ ملنے کی وجہ سے بے بس ہو کر انسپکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر پہنچ گیا ۔ تفصلات کے مطابق گاؤں شمرن کے ایک غریب شخص آدینہ جان کے بچوں کا ان کے ہمسایہ کے بچوں سے لڑائی ہوئی کیس تھانہ پھنڈر گیا جس کے بعد علاقے کے عمائدین نے دونوں فریقین میں صلح کرادی۔مگر ایس ایچ او پھنڈر تھانہ امیر خان نے مبینہ طور پر مخالف گروپ سے رشوت لیکر بچوں کے باپ 80 سالہ بزرگ آدینہ جان کو تھانہ طلب کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بزرگ شخص کی دونوں آنکھیں شدید متاثر ہو گئیں اور ان کے چہرے پر بھی چوٹیں آنے کی وجہ سے وہ خوں میں لت پت ہو گئے، ایس ایچ او نے ڈر کے نرس کو تھانہ بلا کر بزرگ کی مرہم پٹی کرادی ۔

مخالف گروپ کا شخص مقامی ڈسپنسری میں کمپوڈر ہونے کی وجہ سے بزرگ شخص کو میڈیکل سرٹفیکیٹ بھی نہیں مل سکا۔ بزرگ شخص کو کہیں سے بھی مدد نہ ملنے کی وجہ سے بے بس ہو کر انسپکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر پہنچ گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق تھانہ پھنڈر کا ایس ایچ او فرعون بن گیا ہے اور وہ اکثر بلا جواز غریبوں کو تشدد کا نشانہ بناتا رہتا ہے۔ انہوں نے ایس پی غذر اور آئی جی پی سے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کر کے علاقے کے غریبوں کو ان کے شر سے نجات دلانے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ایسا ایس ایچ او بذات خود فساد کا باعث ہے وگرنا علاقے کے لوگ شریف اور مہمان نواز ہیں۔

Wednesday, 2 July 2014

گلگت بلتستان میں مون سون بارش

گلگت(این این این)گلگت اور اس کے مصافاتی علاقون مون سون کی بارش ایک گھنٹے سے جاری۔ ماہ صیام میں روزہ داروں کی دُعاد قبول ہوئی

Sunday, 29 June 2014

گلگت میں رمضان سستا بازار گھڑی باغ میں سج گیا

گلگت (این این این) رمضان مبارک کے میں شہریوں کو سبزی اور پھلوں کی سستا فراہمی کے لیے گلگت گھڑی باغ میں
رمضان بازار سچ گیا ، روزہ داروں کی خریداری کا سلسلہ شروع، عوام خوش، دوسری طرف گلگت میں لوڈشیڈنگ سے شہری سخٹ پریشان ، ضلعی انتظامیہ سے بجلی کی بلا تارخیر فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ

استور، پھلوں اور سبزیوں کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ

استور(این این این نیوز) رمضان المبارک کی آمد پھلوں اور سبزیوں کی قیمت اسمان کو چھونے لگے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کردار ادا کرے؛ عوامی حلقے

گلگت میں سیب اساتذہ کا احتجاج

گلگت(جاوید حسین میر) حکومت اساتذہ کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کرے، مطالبات منظور نہیں کیے گئے تو سکولوں کی تالہ بندی کی جائے گی۔ سیب اساتذہ کا احتجاج

Friday, 27 June 2014

شاہرا قراقرم میں سیکورٹی سخت کر دی گئی

گلگت (جاوید حسین میر) شمالی وزیرایستان میں فوجی ابریشن شروع ہوتے ہیں گلگت بلتستان بھر میں سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے مطابق شاہرہ قراقرم میں پولیس، این اے سیکاوٹ کے ساتھ پاک ارمی کے جوانوں کو بھی تعینا ت کیاجائے گا۔

گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

گلگت(جاوید حسین میر) گلگت  بلتستان حکومت کی طرف سے تمام سرکاری اداروں میں ماہ رمضان کے دوران ڈیوٹی میں دو گھنٹے کی کمی کا علان کیا گیا ۔

نیویارک: جدید ٹیکنالوجی انسانی زندگی کو آسان سے آسان تر بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے جس کا ایک اور شاہکار سامنے آ گیا ہے اور گوگل نے ایسی اسمارٹ گھڑیاں متعارف کرائی ہیں جو آپ کو انٹرنیٹ کی معلومات بھی فراہم کریں گی

اسمارٹ واچز کو استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس 4.3 اسمارٹ فون کا ہونا ضروری ہے ، فوٹو فائل۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی چوکور شکل کی یہ گھڑیاں ایل جی اور اور سام سنگ کے تعاون سے  پیش کی گئی ہیں، ان گھڑیوں کی اسکرین 1.65 اینچ کی ایل سی ڈی پر مشتمل ہے اور اس میں 4 جی بی میموری اسٹور کرنے کی صلاحیت ہوگی جبکہ اسکے بینڈ اپنی پسند کے رنگ اور شکل کے مطابق تبدیل کیئے جا سکیں گے۔سام سینگ کی گیئر لائیو کا ڈسپلے 1.63 انچ کی ایل سی ڈی پر مشتتمل ہے جبکہ اس میں بھی 4 گیگا بائٹس (جی بی) میموری اسٹور کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور اسکی قیمت ہے 199 ڈالر جبکہ  ایل جی کی جی واچ 229 ڈالر میں خرید جاسکے ۔
لیکن ان اسمارٹ واچز کو استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس 4.3 اسمارٹ فون کا ہونا ضروری ہے اور اس کے بغیر ان گھڑیوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا۔یہ منفرد گھڑیاں  کئی خصوصیات کی حامل ہیں جن میں آواز پہچاننے والی سروس کے ساتھ ساتھ ای میل اور ٹیکسٹ پیغامات کو چیک کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے جبکہ یہ  ای میل پر آنے والے نوٹیفیکیشن سے بھی آپ کو آگاہ کرتی رہیں گی۔

Thursday, 19 June 2014

ہنزہ،ڈیڑھ ماہ میں 7 خودکشی

ہنزہ(میر اقابی سے) ضلع ہنزہ نگر میں خودکیشوں کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے پچھلے دو ماہ کے اندر سات غیر شادی شدہ خواتین نے خود کشی کی ۔ ضلعی انتظامیہ اس لعنت کے ختمے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کررہا ہے۔ عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ ذمہ دار محکمے اس لعنت کے ختمے کے لیے جلد اقدامات کریں بصورت دیگر یہ فیشن بن جائے گی۔

Wednesday, 11 June 2014

گوگل کے مقابلے پرسام سنگ

سیؤل: گوگل کے مقابلے میں جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ میدان میں آ گئی ہے، رواں سال گیئر گلاس متعارف کرانے کا اعلان کر دیا گیا۔ گوگل گلاسز کی کامیابی دیکھتے ہوئے، جنوبی کورین کمپنی نے بھی اسی طرز پر گیئر گلاس ستمبر میں مارکیٹ میں لانے کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کے مطابق ان کی یہ ڈیوائس گوگل گلاسز سے چھوٹی لیکن ٹیکنالوجی میں اس سے کہیں بہتر ہو گی، اس کے ذریعے آنکھوں کی زبان میں مطلوبہ معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔

بنجر زمین پر قبضہ جمانے کے خاطر اجراتی قاتلوں کے ذریعے تین افراد کے قاتلوں کو پولیس کی تفتیشی ٹیم رہائی دلانے میں مصروف


Tuesday, 10 June 2014

شندور میلے کے دن قریب آتے ہی غذر میں دھرنوں کا سلسلہ شروع، تحصیل پھنڈرکے عوام کمر کس لییں

 غذر(این این این ) عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پال تحصیل پھنڈر کے عوام اپنے مطالبات کے حق میں داہمل کے مقام پر دھرنا ددیکر گلگت چترال شاہرہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی۔ عوامی مطالبات میں تحصیل کے مختلف نالہ جات میں این اے سکاوٹ کی تعیناتی ،مختلف سکولوں میں اساتذہ کی بھرتی ،ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور داہمل،پنگل،ٹیرو،برست اور ہندرپ میں موصلاتی سہولیات کی فراہمی اور دیگر مطالبات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ شندورمیلے سے قبل ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم شندور میلے کو کسی صورت ہونے نہیں دینئگے۔

Monday, 9 June 2014

چلاس سے اساتذہ کی بڑی تعداد گلگت پہنچ گئی

گلگت (کلیم اللہ سے)چلاس سے اساتذہ کی ایک بڑی تعداد گلگت پہنچ گئی۔دیگر ضلاع سے بھی اساتذہ گلگت روانہ ،مطالبات کے لیے کل وزیر تعلیم گلگت بلتستان کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کا علان، مطالبات حل ہونے تک دھرنے دیا جا ئے گا۔

شندور سیکورٹی باونڈری کمیشن گلگت بلتستان کی طرف سے مسترد کیا گیا ہے، سرفراز شاہ

غذر(این این این) سابق ممبر گلگت بلتستان کونسل و رہنما ال پاکستان مسلم لیگ سرفرا ز شاہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ شندورسیکورٹی باونڈری کے حوالے سے اشو سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کی عدالت میں خیبر پختون خواہ کی دلچسپی سے تشکیل کر دہ اعلیٰ سطح کمیشن رپورٹ کے انتظار میں التوا میں رکھا گیا ہے۔گلگت بلتستان کی طرف سے یہ کمیشن پہلے ہی مسترد ہو چکا ہے۔خیبر پختونخواہ حکومت میں جرت ہے تو عدالت محازکے یہ تقاضہ پورا کیونہیں کرتاکہ شندور اشو کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر کمیشن کی بجائے عدالت خودکرے 

Saturday, 7 June 2014

سی ایس ایف کی طرف سے لواحقین سے اظہار ہمدردی

 گانچھے(نثار علی سے) سی ایس ایف کی طرف سے جاری پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ انچن ٹریولز اور نیٹکو کی گاڈی کو حادثے کے باعث ہمارے کئی عزیز ہم سے بچھڑ گئے، ہم بھی لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تمام کو جنت نصیب کرے۔

گرم چشمہ، سٹیٹ آئیل پیٹرول پمپ کے قریب اگ لگ گئی،





North News Network

برائے مہربانی نارتھ نیوز نیٹ ورک کے ساتھ تعاون کریں۔ ہمیں خبریں بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل بھیج دے۔ ہم اپکے خبروں کو آپ کے نام کے ساتھ شائع کرئینگے۔03155592112  ،  03555151052   dicgzr@gmail.com

گلگت چترال روڈ ہائم کے مقام پر بلاک ہو گیا

گلگت(کلیم اللہ سے) ضلعی ہیڈکواٹر غذر کا ہمسایہ گاوں ہائم میں دریائی بہاو میں اضافے کے باعث گلگت چترال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے۔گلگت سے چترال ،پھنڈر،یاسین، گوپس اور دیگر علاقوں کو جانے والے مسافروں کوسخت مشکلات، عوامی حلقوں نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی انتظامیہ اگلے کچھ گھنٹوں میں حفاظتی بند نہیں کی تو گرمی کے ساتھ دریائی بہاومیں اضافے سے گلگت چترال روڈ کو مذید خطرات درپیش ہیں۔

مانسہرہ کے قریب سکردو جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 12 جان بحق

گلگت(نمائندہ این این این) رولپنڈی سے سکردو جانے والی نیٹکو کی بس مانسرہ کے مقام پر دریا برد ہو گیا، حادثے میں 12 جان بحق اور 28 کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔

پھنڈر اساتذہ کا گلگت چترال روڈ رپر دھرنا



گاہکوچ(ایم ایچ گوہر) ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مطالبات حل نہ ہونے پرگورنمنٹ بوائز ہائی اسکول پھنڈر کے اساتذہ کا گلگت چترال روڈ پر احتجاجی دھرنا. گلگت اور چترال کے درمیان چلنے والی ٹریفک کو کئی گھنٹوں تک بند کردیا. احتجاجی دھرنے میں اساتذہ کے ساتھ بڑی تعداد میں طلبہ بھی شریک تھے،مختلف پلے کارڈز میں اساتذہ کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے نعرے درج تھے. اس موقعے پر اساتذہ نے بازوں پر کالی پٹیاں با ندھ رکھی تھی.شرکاءسے خطاب کرتے ہوۓ اساتذہ نے کہا “دو ماہ سے اساتذہ کی احتجاج جاری ہے، طلبہ کی پڑھائی شدید متاثر ہو رہی ہے مگر ہمارے حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں.حکران ہماری شرافت کو کمزوری مت سمجھیں” اساتذہ نے مزید کہا” سوچی سمجھی سازش کے تحت حالات خراب کرائے جا رہے ہیں. خطے میں سکولوں کو جیل میں تبدیل کیا جا رہا ہے.لہذا اس صورت حال میں ہم آخری حد تک جانے کے لئے بھی تیار ہے”.ادھر غذر ٹیچرزایسوسی ایشن کے مطابق غذر سے گلگت کے لئے اساتذہ کے قافلے 9جون کو روانہ ہونگے. تمام تحصیلوں کے قافلے غذر کے آخری گاوں گلاپور میں جمع ہونگے جہاں سے ایک ساتھ صوبائی دارالحکومت روانہ ہونگے. ٹیچرزایسوسی ایشن کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ احتجاجی وفد میں شریک نہ ہونے والے اساتذہ پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے. گلگت بلتستان ٹیچرز ایسوسی ایشن نے پندرہ مطالبات پر مشتمل ایک تفصیلی درخواست وزیراعلی کو پیش کردی ہے. جن میں ٹائم سکیل کی منظوری، نظام تعلیم کی اصلاح، 2002سے فورٹیر کا اطلاق،سروس رولز کی منظوری،IT ٹیچرز کی تنخووں کی ادایئگی، مانیٹرنگ کے نظام کا خاتمہ بھی مطالبات میں شامل ہیں.